رمضان المبارک۔یاشیو مسجد غوثیہ میں افطاری تراویح سحری میں اہلِ ایمان کی کثیر تعداد میں شرکت
یاشیو سائتاما۔رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوتے ہی پوری دنیا کی طرح جاپان میں بھی مساجد کی رونقیں دوبالا ہو گئیں ہیں۔
اہل ایمان بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کر رہے ہیں ۔سائتاما کی غوثیہ مسجد میں تراویح میں نمازیوں کی افطار میں روزہ کھولنے اور سحری کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد نظر آئی ۔
یاد رہے کہ جاپان میں زیادہ تر مساجد میں افطاری اور سحری کاا ہتمام کیا جاتا ہے
یاشیو کی غوثیہ مسجد میں بھی سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا ررہا ہے جس میں علاقے کے مخیر حضرات بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی ۰۰۱ سے زائد افراد افطاری اور تراویح میں شریک ہوئے اور ۰۵ سے زائد افراد سحری میں۔
تراویح کے ختم ہونے کے بعد نمازیوں میں ٹھنڈا ٹھنڈاالائچی والا دودھ بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔
یاشیو مسجد کی انتظامیہ نے جاپان میں بسنے والے پاکستانی اور دیگر مسلمانوں کو رمضان کے مہینے میں روزانہ افطاری اور سحری کی دعوت عام دی ہوئی ہے ۔