یاشیو (رپورٹ شاہد مجید)
یاشیو شہر میں قائم مسجد غوثیہ میں بچوں کو اسلامی درس وتدریس کاکام زور شور سے جاری ہی۔یہاں بچوں کو باقاعدگی سے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم بھی دی جارہی ہی۔مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد مطلوب صاحب باقاعدگی سے اس کام کو سر انجام دے رہے ہیں۔
منگل کے روز نماز تراویح کے بعد مسجد انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے ایک دینی پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔اس پروگرام میںبچوں نے باری باری ا سٹیج پر آکر قرآن پاک کی مختلف آیات پیش کیں۔اور بعض بچوںنے وضو کا طریقہ کار بھی بیان کیا۔جاپان جیسے ملک میں رہتے ہوئے بچوں کو دینی تعلیم می طرف راغب کرنے والے خوش قسمت والدین کی اکثریت اس دینی پروگرام میں شریک تھی۔جاپان بھر کی مسجد میںبچوں کے لئے اسلامی تعلیم ترتیب کاسلسلہ جاری ہی۔چھوٹی چھوٹی عمر کے لڑکے اپنے سر پر ٹوپی سیدھی کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک اور لڑکیاںاپنے سر کو دوپٹہ سے ڈھانپتے ہوئے تلاوت کلام پاک پیش کر رہی تھیں۔بچوں کے اس دینی پروگرام میں بچوں کی خوب حوصلہ افذائی کی جاتی رہی۔0کے قریب بچے پروگرام کے اختتام پر حافظ محمد مطلوب صاحب حافظ مہر شمس صاحب حافظ ثاقب صاحب اور نواز بھائی کے صاحبزادے نے مشترکہ طور پربچوں کو انعامات دیئے پروگرام کے آخر میں حافظ مطلوب صاحب نے مشترکہ دعا کروائی