دو دفعه ایٹم بم کے حملوں میں بچ جانے والے بزرگ کو افیشلی طور پر دو دفعه بچ جانے والا پایا گيا
ناکاساکی : ایک ٩٣ ساله بزرگ کو دو دفعه هیباکوشاھ (ایٹمی حملے کے متاثر) پایا گیا هے جس کی افیشلی تصدیق یہاں ناگاساکی میں هوئی هے ـ
ناگاساکی کی میونسپل کو اس بات کا علم هوا ہے که ٩٣ساله یاماگوچی ستوم جاپان پر هونے والے دونوں ایٹمی حملوں میں بم گرنے کی جگه کے نزدیک تھے
جاپان میں ایٹمی حملوں میں بچ جانے والوں کو هیباکوشاھ کہا جاتاہے
جس کے معنی بنیں کے ایٹمی حملے کا متاثر ـ
ناگاساکی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یامگوچی صاحب ٦ آکست ١٩٤٥ کے روز ھیروشیما میں بم گرنےکی جگه سے تین کلومیٹر دورتھا
اس وقت یاماگےچی اپنے کاروباری دورے پر تھے
یاماگوچی صاحب متسوبشی کے هیوی ڈیوٹی میٹل کے کارخانے کے شپ یارڈ میں انجئیر کے طور پر کام کرتے تھے
اور پھر ٨ اگست والے ناگاساکی کے بم حملے کے دن واپس ناکاساکی میں تھے که ناگاساکی میں بھی بم حمله هوا
ایک هی شخص کی ائی ڈی میں دو دفعه ایٹمی حملے میں بچ جانے والے کے اندراج کے طور پر یه پہلا کیس ہے