ٹوکیو(رپورٹ شاہد مجید)
[
جاپان میں معروف پاکستانی جاوید نیازی،چودھری نوید اورکانتوکرکٹ لیگ کی جانب سے مشہورپاکستانی ریسٹورنٹ ہانڈی میں 2012اور010 کے کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح اوردوسرے نمبرپرآنیوالی ٹیموں کے اعزازمیں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول ؐ کے بعد مشہورکرکٹرممتازعالم نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اورمہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ٹوکیوکے قائمقام سفیراسدعلی گیلانی سمیت دیگرتمام مہمانوں کوخوش آمدید کہااورسفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام ہونیوالے ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے مختصرگفتگوکی۔
انہوں نے تقریب کی کوریج کرنیوالے افراد کا بھی خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا۔قائمقام پاکستانی سفیراسدعلی گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں کرکٹ کھیلنے والوں اوراس ایونٹ کا شاندارانعقاد کرنیوالوں کووہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بھی کرکٹ کے بے حد شوقین ہیں۔اسدعلی گیلانی نے ایسوسی ایشن کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ایسوسی ایشن کے انتخابات ضرورہونگی،
اگرچہ بعض حلقوں کی جانب سے انتخابات کی مخالفت بھی ہوسکتی ہے مگرسفارتخانہ صاف اورشفاف انتخابات یقینی بنائے گا۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کوایک جگہ اکٹھا کرنے کیلئے ہونیوالے ا ن انتخابات میں سب کوبھرپورشرکت کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینے کی بھی اپیل کی۔اس کے بعد جیتنے والی ٹیم اوررنراپ ٹیم کے کپتان اورمین آف دی میچ کے کھلاڑیوں میں ایوارڈزاورٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب کے آخرپرشرکاکوایک پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا