ایسوسی ایشن کے انتخابات وعدے کے مطابق کرائے جائیں یا پھر اسے سرے سے منسوخ کر دیا جائے۔ راشد صمد خان ۔ امیدوار پاکستان ایسوسی ایشن جاپان

rashid-samad-3

راشد صمد خان۔

ایسوسی ایشن کے انتخابات وعدے کے مطابق کرائے جائیں یا پھر اسے سرے سے منسوخ کر دیا جائے۔
ٹوکیو۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے انتخابات کو پاکستان ایمبسی اپنے وعدوں کے مطابق عمل میں لیکر آئے اگر ایمبیسی اپنے وعدے پورے نہیں کر سکتی تو اسے سرے سے منسوخ کر دے ۔اور وہ لوگ جو انتخابات کی تاریخ آگے کرانا چاہتے ہیں دراصل اپنی ہار سے ڈرتے ہیں یا پھر انھوں نے اتنا وقت ملنے کے باوجود کوئی ہوم ورک ہی نہیں کیا ۔میں پاکستان ایمبسی سے درخواست کروں گا کہ ۵۱ دسمبر کے بعد کوئی بھی کاغذاتِ نا مزدگی کو تسلیم نہ کرے گر وہ ایسا کرتی ہے وہ اپنے وعدوں سے منحرف ہوتی ہے جس سے کئی شک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن کی انتخابات کا عمل کوئی اتنا بڑا نہیں ہے کہ اس میں کئے مہینے چائیں۔ ڈی ایم سی صاحب نے جو طریقہ کار اپنی بریفنگ میں واضع کیا تھا اس پرسختی سے قائم رہیں کیونکہ کمیونٹی نے ان پر عتماد کیا ہی۔
راشد صمد خان ۔ امیدوار پاکستان ایسوسی ایشن جاپان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.