جاپان میں سالِ نو پر کمیونٹی دوستوں کی ملاقات ، حالیہ شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
کراچی میں دہشتگردی واقعے کے شہداء سمیت بشیر احمد بلور کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کیگئی
(ٹوکیو ۔ ۴ جنوری ۳۱۰۲ء ) یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر اُردونیٹ پوڈ کاسٹ والےمحمد زبیر کی دعوت پر اِباراکی میں قائم گندہارا ریستوران میں پاکستانی کمیونٹی کے دوستوں کی ملاقات اور محفلِ مشاعرہ کے موقع پر نعیم خان کی درخواست پر کراچی میں حالیہ دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں ، بلوچستان میں جاں بحق ہونیوالے زائرین ، لیویز کے شہداء اوردہشتگردی واقعے میں شہید ہونیوالے رہنماء بشیر احمد بلور سمیت تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
قاری علی حسن نے فاتحہ خوانی کروائی اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی