گوگل جاپانی ابادیوں كی تصاویر كو بدلنے كا عمل شروع کرچکا هے

گوگل جاپانی ابادیوں كی تصاویر كو بدلنے كا عمل شروع کرچکا هے 

گوگل کی سٹریٹ ویو کے جاپان ورژن میں تصاویر کو بدلنے کا عمل شروع کیا گیا ہے 

کیونکه کچھ شکایات موصول هوئی تھیں که ان تصاویر سے پرائیویسی   متاثر هوتی ہے 

نئی تصاویر پہلے والی تصاویر سے ٤٠ سینٹی میٹر کم بلندی سے لی جائیں گی 

یه تصاویر ایک گاڑی کی چھت پر لگے کیمرے سے لی جاتی هیں جس کی بلندی دو اعشاریه چارپانچ تھی کو که اب دو اعشاریه صفر پانچ هو گی 

تاکه لوگوں کے گھروں کی چاردیوری کے اندر کا منظر نظر ناں آئے 

اس کے علاوھ نئی تصاویر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور ایڈریس والی نمبر پلیٹ کو دھندلا کر دیا جائے گا 

که کام ابھی صرف جاپان کی حد تک هی کیا جارها ہے 

یه سٹریٹ ویو ٢٠٠٨ کے اگست میں شروع کیا گيا تھا 

جس ميں جاپان کے ١٢ شہر جن میں ٹوکیو اور اوساکا بھی شامل هیں دیکھائے گئے هیں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.