پاکستان کے وزیر خزانہ جناب اسحق ڈار صاحب ، جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ۔

پاکستان کے وزیر خزانہ جناب اسحق ڈار صاحب ، جاپان کی دعوت پر  تین دن کے دورے پر ہیں ۔
یہاں انہوں نے ، دورے کے اخری دن ، تارکین وطن  پاکستانیوں کے  ، جاپان میں میڈیا کے طور پر خدمات انجام دینے والے لوگوں سے بھی ایک پندرہ منٹ کی ملاقات کا وقت دیا ۔
پریس کانفرنس ، میں انہوں نے بڑی تفصیل سے بتایا کہ
ان کا جاپان کا دورہ بہت دور رس اثرات کا حامل ہو گا ۔
انہوں نے بتایا کہ جاپان میں آ کر ان کو محسوس ہوا ہے کہ جیسے جاپان کے سرکاری حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان ، جاپان کو نظر انداز کر رہا ہے ۔
وزیر خزانہ صاحب نے بتایا کہ انہوں نے جاپان کے اس تاثر کو ختم کرنے کہ اپنی سی کوشش کی ہے ۔
توانائی کے شعبے میں جاپان کی کئی کمپنیوں  نے پاکستان میں انوسٹمنٹ کا عندیہ دیا ہے  ۔
موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیوں سے ملاقات اور موٹر سائکل کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے خواہش کا بھی بتایا ۔
وزیر خزانہ صاحب نے پاکستان میں تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کرنے کی بات کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دفاع کے بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا سکتی ۔

FullSizeRender

IMG_1043

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.