ایتاکورا ( نیٹسورسز) : آج شام ٹوکیو میں ہونے والی آتشبازی ہو سکتا ہے کہ آخری آتشبازی ہو ، یہ سالانہ میلا اولمپک کی تعمیرات کے لئے پانچ سال تک معطل کیا جا رہا ہے ۔
آتشبازی کا یہ میلا آج شام ساڑھے چھے بجے شروع ہو گا اس میں کوئی بارہ ہزار آتشبازی چھوڑی جائیں گی ،۔
اس آتشبازی کو دیکھنے کے لئے موزوں ترین جگہ او اے دے لائین کے اسٹیشن کاچیدوکی کے نزدیک کے پارک ھارومی پارک کو کہا جاتا ہے ۔
ہارومی پارک کا یہ علاقہ اگلے پانچ سال تک میسر نہیں ہو گا کیونکہ یہاں اولمپک ویلج کی تعمیر کا کام ہو رہا ہو گا ۔
ہارومی پارک میں ہر سال لاکھون لوگ یہ میلا دیکھنے آتے ہیں ۔
آتشبازی کا یہ تہوار جو کہ ٹوکیو میں انیس سو اٹھاسی میں شروع کیا گیا تھا ،اب تک صرف دو دفعہ کینسل ہوا ہے ۔
پہلی دفعہ دو ہزار گیارہ میں تسونامی میں مرنے والوں کے افسوس کی وجہ سے یہ تہوار کینسل کیا گیا تھا اور دوسری دفعہ پچھلے سال جب بہت ہی تیز ہواؤں کے چھکڑ چلنے کی وجہ سے یہ تیوار کینسل کرنا پڑا رھا ۔