پوکے مون گو کی جاپان میں لانچ پر حکومت کی تشویش ۔

نیٹ سورسز : اج جمعہ کے روز جاپان میں پوکے مون گو لانچ کر دی گئی ہے ،۔
امریکہ ، اسٹریلیا ، کناڈا اور جرمنی میں بے پناھ مقبولیت کے بعد اپنی جائے پیدایش ملک جاپان میں پوکے مون گو  کھیلی جا سکتی ہے ،۔
یاد رہے پوکے مون گو نامی یہ گیم جاپان کی گیم بنانے والی کمپنی نینٹنڈو اور امریکی  کمپنی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے ،۔
سمارٹ فون پر چلنے والی یہ گیم  سمارٹ فون کا کیمرہ اور جی پی ایس سسٹم کے اشتراک سے کھیلی جاتی ہے ،۔
اس کھیل میں حقیقی دنیا اور ورچل دنیا کے باسی پوکٹ مونسٹر  ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،۔
جاپان میں پوکے مون گو کے لانچ ہوتے ہی صارفین کو گیم کی سائیٹ پر ایکسس میں دشواری پیش آ رہی ہے ،۔
گیم کی بے پناھ مقبولیت کی وجہ سے بے پناھ ٹریفک اس کی وجہ ہے ،۔
جاپان کے حکومتی اہلکات ٹویٹر اور لائین  استعمال کرکے پبلک کو احتیاط کرنے کے کاشن دے رہے ہیں ،۔
عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ اس گیم میں مگن ہونے کی وجہ سے کئی ممالک میں لوگ زخمی ہو چکے ہیں ،۔
حکومتی اہلکار عوام کو کہہ رہے ہیں کہ پیدل چلتے ہوئے اور سائیکل کی سواری کے دوران  پوکے مون گو استعمال نہ کریں ،۔
جاپان میں جولائی اور اگست کے مہینے سخت گرمی کے مہینے ہوتے ہیں ،۔
حکومتی اہلکار لوگون کو لو لگنے سے احتیاط کی بھی تلقین کر رہے ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.