بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بس کا جاپان کی سڑکوں پر کامیاب تجربہ
نیٹسورسز کازو: دنیا میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے چلنی والی بس کا تجربہ جاپان کی سڑکوں پر کیا گیا ہے ،۔
اس تجربے کا اہتمام ،اکیتا کین کے سینبوک شہر کی ایک آئی ٹی کمپنی نے کیا ،۔
مورخہ 13 نومبر 2016ء براز اتوار تجربے میں استعمال ہونے والی الیکٹرک بس فرانس سے جاپان لائی گئی تھی ،۔
اس بس میں نہ تو ڈرائیور سیٹ تھی اور بغیر سٹئیرنگ کی اس بس میں جی پی ایس نظام انسٹال تھا ، یہ بس خاص اس تجربے کے لئے مختص کی گئی سڑک پر چلا کر دیکھی گئی ،۔
کسی انسان یا روکاوٹ کے سامنے آنے پر یہ بس خود کار طریقے سے رک جاتی ہے ،۔
تجرباتی مسافت میں اس بس میں کوئی 36 افراد نے سواری کی ، ان میں ایک شخص اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ بھی سوار تھا ،۔
بس ڈرائیوروں کی شدید قلت کے شکار سینبوک شہر
کی انتظامیہ بغیر ڈرائیو کی بس کے تجربے کی تکرار کے ساتھ سیکورٹی کے معاملات کو استوار کرنے کے بعد
ایسی بسوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ،۔