نیٹ سورسز ایتا کورا” مشرقی جاپان کے ایمگریشن سنٹر اباراکی میں ایک ویت نامی باشندہ مر گیا ہے ،۔
ایمگریشن کی حراست میں اسی سنٹر میں 2014ء میں بھی دو افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں ،۔
مرنے والے ویت نامی باشنے کا نام نیگیون وانگ ہیون تھا ،۔
مرنے والا ویت نامی کتنے عرصے سے اس حراستی سنٹر میں تھا اس کے متعلق ابھی واضع نہیں ہو سکا ،۔
ہفتے کے روز صبح سویرے
ایمگریشن سنٹر کے گارڈ نے مرنے والے کو اس کے سیل میں بے حرکت پانے پر ایمبولینس بلا لی ، زیر حراست کے ہسپتال پہنچتے پیں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی ، لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے حکام موت کی وجہ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،۔
جاپان کے ایمگریشن حراستی سنٹروں میں درجوں لوگ بند ہیں جن کو کچھ علم نہیں کہ ان کو یہاں مہینوں رہنا پڑے گا یا کہ سالوں ،۔
امید اور ناامیدی کے اس کیفیت سے کئی ذہنی مریض بن چکے ہیں جو ڈپریشن اور بے خوابی کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں ،۔