اگر میں کام چھوڑ دو تو میرے ویزے کا کیا بنے گا ؟
یہ سوال وہ لوگ کرتے ہیں جو نوکری کے ویزے پر جاپان میں آئے ہوتے ہیں م،۔
جواب: اگر اپ جس کام کے لئے آئے ہوئے ہیں اسی کام میں کسی دوسری کمپنی میں خود کو ٹرانسفر کرلیتے ہیں تو ، اپ کے ویزے پر کوئی اثر نہیں پڑے کا ، اپ اپنا ویزہ نئے آجر کے ساتھ منتقل کروا لیں گے ،۔
جس کے لئے اپ کو پرانے اجر کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ،۔
اگر اپ کام چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ، یا کہ کسی دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن خود کو بے کار شو کر رہے ہیں تو ؟
بغیر کسی معقول وجہ ، بیماری عارضہ کے تین ماھ کام نہیں کرتے تو اپ کا ویزہ کینسل ہو جائے گا ،۔
اپ کو یاد رکھنا ہو گا کہ
اپ اس کمپنی میں اس لئے بلائے گئے تھے کہ اپ کے کام کی ضرورت تھی ،۔
اب اگر اپ کی ضرورت ختم ہو گئی ہے
یا کہ اپ کام کے قابل نہیں رہے تو
اب اپ کے ویزے کا مقصد فوت ہو گیا ہے ،۔
اب اپ اپنے ویزے کے ختم ہونے تک جاپان میں رہ تو سکتے ہیں لیکن اپ کا ویزہ ایکسٹنڈ نہیں ہو گا ،۔