جاپان غیر ملکی لیبر کے لئے ویزوں کے قانون میں تبدیلی ،۔

جاپان غیر ملکی لیبر کے لئے ویزوں  کے قانون میں تبدیلی ،۔

نیٹ سروسز ایتا کورا : جاپان گورنمنٹ نے  فیصلہ کیا ہے کہ جاپان میں مزدوروں کی بڑھتی ہوئی قلت  کو ختم کرنے کے لئے  غیر ملکی مزدوروں کو لیبر کے ویزوں کا اجراء کیا جائے ،۔

حکومت کا خیال ہے کہ  سن 2025ء تک  پچاس لاکھ افراد  کو ویزے دئے جائیں ،۔

غیر ملکی لیبر کو یہ ویزے پانچ کیٹاگریز میں دئے جائیں گے ،  زراعت کسٹریکشن ، لوڈنگ ،نرسنگ  اور بحری جہاز بنانے کی صنعت   میں ان ویزوں کا اجراء ہو گا ،۔

جاپان میں کام کر سکنے کے اس ویزے کی مدّت  پانچ سال تک ہو گی ، اس دوران ویزہ ہولڈرز کو اپنی فیملی کو جاپان بلانےکی سخت ممانعت ہو گی ،۔

فارن ٹرینی پروگرام کوالیفائی کرنے والے ممالک کے باشندے ٹیسٹ پاس کرنے پر  دس سال تک  قیام کر سکیں گے ،۔

ویزے کے امیدواروں کو اپنے متعلقہ میدان اور جاپانی زبان میں ایک ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے ۔

جو ان کو ان کے اپنے ملک میں پاس کرنے ہوں گے ۔

یاد رہے

کہ

جاپان میں 2017 ء میں ریکارڈ غیر ملکی لیبر  دیکھی گئی ہے جو کہ بارہ لاکھ اسی ہزار نفوس  ہے ،۔

یہ تعداد  2008 ء کے چار لاکھ اسی ہزار نفوس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ،۔

اس وقت جاپان میں قانونی طور پر لیبر کرنے والے مزدوروں کی شرح کچھ اس طرح ہے ،۔ انتیس فیصد چینی لوگ ، انیس فیصد ویت نامی لوگ ، بارہ فیصد فلپائین اور نو فیصد برازیل کے لوگ ہیں ،۔

اس کے بعدپانچ فیصد نیپالی لوگ ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.