اس سال جاپان کی ایمرجنسی کالز بیس فیصد نان ایمرجنسی کالز رہیں ،۔
اتیا کورا نیٹ سورسز : جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ پچھلے سال سال 2018ء میں اسی لاکھ سے زیادہ ایمرجنسی کالز وصول ہوئیں ، جن میں سے بیس فیصد ایسی تھیں کہ جن کے لئے ایمبولینس بلانے کی ضرورت نہیں تھی ،۔
پولیس کو کی جانے والی زیادہ تر کالز ٹریفک ایکسڈنٹ کی کالز تھیں ، جن میں زیادہ تر ہلکے ایکسڈنٹ تھے ، کیونکہ انشورنس کے کلیم کے لئے پولیس کو کال کرنے اور پولیس رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے ،۔
ون ون نائیں نمبر جو کہ ایمبولینس اور فائیر برگیڈ بلانے کا ایمرجنسی نمبر ہے ،۔
اس ایمرجنسی نمبر پر بھی ایمرجنسی کے نام پر نان ایمرجسی کالز کا تانا بندھا رہا ہے ،۔
ون ون نائین پر کال کرنے والوں میں ایک شخص کا مطالبہ تھا کہ اس کو نزدیکی سپر مارکیٹ کا فون نمبر بتایا جائے ،۔
ایک خاتون خانہ اپنے گھر میں نکل انے والے کاکروچ کی تلفی کے لئے ون ون نائین سے مدد کی طلب گار تھی ،۔
ایک صاحب اپنے پانی میں گر کر بھیگ جانے والے موبائل فون کے ڈیٹا کی ریکوری کی ایمرجنسی میں تھے ،۔
نیشنل پولیس ایجنسی نے نان ایمرجنسی کے لئے ایک علیحدہ نمبر متعارف کروایا ہے ،۔
معمولی ایکسڈنٹ یا کہ ایسے معاملات جن میں بہت جلدی کی ضروت نہیں ہوتی ، ایسے معاملات میں مدد مانگنے کے لئے جو نمبر دیا گیا ہے وہ ہے ۔
#9110