آم کا ایک جوڑا جس کی قیمت چھ لاکھ روپے ،۔

آم کا ایک جوڑا جس کی قیمت  چھ لاکھ روپے ،۔

جاپان جہاں موسم کی پہلی سوغات ، جو کہ مچھلی ہو کہ خربوزہ یا کہ پھر آم ! ،  موسم کی پہلی سوغات کی بولی  ہمیشہ حیرت انگیز ہوا کرتی ہے ،۔

آم پیدا کرنے والے ملک پاکستان میں شاید کم ہی لوگوں کو علم ہو گا کہ دنیا کا بہترین آم جاپان میں پیدا ہوتا ہے ،۔

جاپان کے جنوبی علاقے  میازاکی میں پیدا ہونے والے آم کو  تائیو نو تاماگو کے نام سے پکارا جاتا ہے ، جس کے معنی ہیں  ، سورج کے انڈے !،۔

سورج کے انڈے نامی  ان آموں کی فصل کے پہلے جوڑے کی بولی پانچ لاکھ ین لگی ہے ، جو کہ اس سے پہلے مہنگی ترین بولی چار لاکھ سے ایک لاکھ زیادہ بنتی ہے ،۔

ان آموں کا وزن فی آم کوئی ڈیڑھ پاؤ یعنی 350 گرام ہے ،۔

جاپان میں آموں کا موسم شروع ہو گیا ہے  ، مئی کے وسط سے جون کے وسط تک جاپان میں آموں کی طلب اپنی انتہا ہر ہوتی ہے ،۔

جاپان میں آموں کی کاشت کے لئے میازاکی پرفیکچر مشہور ہے ،۔ متذکرہ بالا پانچ لاکھ ین میں بکنے والے آم بھی میازکی  پرفیکچر کی پیداوار ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.