وائرل ہونے والی ویڈیو ، کہیں ” روگائی ” کا کیس تو نہیں ؟


جاپان سے وائلر ہو جانے والی ایک ویڈیو جس میں ایک عمر رسیدہ مرد ٹرین کے دروازے میں مزاحمت ڈال کر روکے رکھتا ہے ،۔
یہ واقعہ چھ اپریل کے دن آئی چی کین میں جاپان ریلورے کی ایک لائین ہیگاشی یاما پر پیش آیا ،۔
آئی چی کین کے “ہیگاشی یاما” لائین پر پیش انے والے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر ٹوئیٹر پر ڈالی گئی ،۔
وائرل ہو جانے والی اس ویڈیو کے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے کہ
کیا یہ کیس تنگ کرنے کا کیس تھا ،
یا کہ
عمر رسیدگی کی وجہ سے قوت فیصلہ کی کمی اور معاملات کو سمجھ نہ سکنے کی وجہ سے ایسا ہوا ۔
یا کہ جاپان کا ایک لفظ ہے “ روگائی “ جو کہ ان دنوں عمر رسیدہ لوگوں کے متعلق بولا جاتا ہے ۔
ایسے عمر رسیدہ لوگ جو حالات سے تپّے ہوئے یا اکتائے ہوئے روئے کا شکار ہوتے ہیں ،۔
ایسے لوگ جوان لوگوں کو تنگ کر کے ان پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.