جاپان ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک ٹوکیو اولمپک 2020کے ٹکٹ کی سیل شروع ہو گئی ہے ،۔
ابھی یہ سیل صرف جاپان کے لوگون کے لئے شروع ہوئی ہے ،۔
دیگر ممالک کے لوگ یعنی اورسیز ایپلیکنٹ 15 جون سے اپنے اپنے ملک میں اولمپک اتھرائیز ایجنٹس سے ٹکٹ اپلائی کر سکیں گے ،۔
جاپان میں ٹکٹ اپلائی کرنے کے لئے لاٹری نما طریقہ اختیار کیا جائے گا ،۔
ایسا نہیں ہو گا کہ پہلے آؤ پہلے پاؤ !،۔
بلکہ
اپلائی کرنے کے بعد کمپیٹر طے کرئے گا کہ کس کو کون سی سیٹ دینی ہے ،۔
جاپان میں یہ طریقہ اس لئے اختیار کیا جاتا ہے
تاکہ پیسے والے لوگ تماشا دیکھنے کی نزدیکی جگہون پر قابض نہ ہو جائیں ،۔
ہر کسی کو برابر چانس کے مواقع میسر کرنے کے لئے ایسا کیا جاتا ہے ،۔
تینتیس کھیلوں کے لئے جو ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے ان کی قیمت 2500 ین سے لے کر تین لاکھ ین تک ہو گی ،۔
ایک سپیشل ٹکٹ 2020ین کی بھی فروخت کی جائیں گی ،۔
اولمپک کے انعقاد کے سال 2020کی نسبت سے سستی ترین یہ ٹکٹ فیملی گروپ ، بزرگ شہریون اور معذور لوگوں کے لئے ہو گی ،۔
جاپان مقیم غیر ملکی یا کہ جاپانی لوگ مندرجہ ذیل کے لنک والی سائیٹ پر ٹکٹ اپلائی کر سکتے ہیں ،۔
https://id.tokyo2020.org/oidc/login.html