جاپان نے سترہ ممالک کے انیس اہلکاروں کو ایک بریفنگ میں فوکوشیما والے ایٹمی پلانٹ سے آلودہ ہوجانے والی سمندری پانی کی موجودہ صورت حال سے گاہی کیا ،۔
جاپانی اہلکاروں نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بتایا کہ آلودہ پانی کے انسانی صحت پر برے اثرات بہت ہی کم ہو کر رہ گئے ہیں ،۔
بریفنگ میں ساؤتھ کوریا کے نمائندے بھی شامل تھے ، ساؤتھ کوریا نے ستمبر میں ہونے والی ایک انٹرنیشنل اٹامک انرجی کی میٹنگ میں جاپان کے آلودہ پانی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ،۔
جاپانی اہلکارون کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں ساؤتھ کوریا کے اہلکارون نے کوئی نقطہ نہیں اٹھایا ،۔