الیکشن کمیشن برائے پاج کی ایلین کارڈ اور بیلٹ بکس ڈیٹا دینے کی پیشکش
الیکشن کمیشن کے ایک بڑے معتبر ممبر جناب عبدالقدوس بھٹی نے بتایا ہے که الیکشن کمیشن ایلین کارڈ کا ڈیٹا اور بیلٹ بکس دینے سے کبھی بھی انکاری نهیں هوا هے ، میڈیا ميں اس بات کو بے مقصد اچھالا جارها هے . یه ڈیٹا همارے پاس کمیونٹی کی امانت ہے اور کمینٹی کی لیڈر شپ کےامیداور عبدالرحیم آرائیں صاحب ، ندا خان صاحب اور شہزاد علی بہلم صاحب جب چاھیں تینوں مل کر اس ڈیٹا کو دوبارھ شمار کرسکتے هیں ، اس کام کو کرنے کے لیے هر تینوں لیڈر حضرات اپنے ساتھ سیکرٹری لاسکتے هیں تاکه ان کاغذات کی پڑتال کرسکیں لیکن کسی بھی قسم کی رائے یا معامله صرف لیڈر هی کرسکیں گے ،
ان کا کہنا ہے که اس بات کے بعد کسی کو بھی معاملات پر اعتراض نهیں هونا چاھیے
قدوس بھٹی صاحب کی رائے انفرادی نهیں هے بلکه الیکشن کمیشن کے اکثریتی ممبران کی متفقه رائے هے
یاد رهے که اکرچه که قدوس بھٹی صاحب نے استعفی دے دیا ہے لیکن ابھی تک ان کا استعفی منظور نهیں هوا ہے ، جس لیے ان کا استعفی منظور هونے تک ان کو الیکشن کمیشن برائے پاج کا ممبر تسلیم کیا جائے گا