مائی نیچی : ابارکی کین میں واقع اوشیکو ایمگریشن سنٹر ميں حراستی لوگوں نے بھوک ھڑتال کردی ، ٣٩٠ قیدیوں میں سے ٧٠ لوگوں نے بھوک ھڑتال کی هے ان لوگوں کا مطالبه ہے که سہولتوں بڑھوتی کی جائے ، خاص طور پر ضمانت پر رھائی کے طریقه کار میں بہتری پیدا کی جائے ، دس مئی سے کوئی ٤٠ قیدیوں نے بھوک ھڑتال شروع کی تھی جس ميں جمعے کے روز سے ٣٠ اور قیدی بھی شامل هو گئے هیں ، ان لوگوں کا مطالبه ہے که ضمانت پر رھائی کا کوئی جلد طریقه کار اختیار کیا جائے
١٢ ممالک سےتعلق رکھنے والے ان ٧٠ بھوک ھڑتالیوں میں سے زیادھ تر وھ هیں جنہوں نے جاپان میں پولیٹکل سٹے کے لیے درخواست کی هوئی هے
ایمگرتیشن قوانین کے مطابق زر ضمانت کی مقدار مختلف شرائط کے ساتھ تین ملین ین ہے
ابارکی کین میں اوشیکو سنٹر میں عموماً پانچ لاکھ ین زر ضمانت کے لے مطلوب هوتے هیں ، اس رقم کی ادائیگي میں مشکلات کی وجه سے بہت سے قیدیوں کو سنٹر ميں قید رھنا پڑتا ہے
قیدیوں کی مدد کرنے والی ایک ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت کوئی ٥٠ قیدی اوشیکو سنٹر میں ایسے هیں جنکو یهاں ایک سال سے زائد کا عرصه هو گیا هے