نیٹ سورس : ناگویا ميں پولیس نےایک ٤٩ ساله مرد کو حراست میں لے لیا ہے اس پر الزام ہے که اس نے کرنسی نوٹ ہائی وے پر ادھر ادھر بکھیر دیے تھے ملی جلی مالیت کے ان نوٹوں میں دس هزار کے نوٹ بھی شامل تھے
پولیس کو اب تک اس رقم میں سے دو اعشاریه سات سات ملین ین (دوسو ستتر مان ین)کے نوٹ وصول هو چکے هیں ،مرکزی جاپان کے رھائیشی اس شخص کے گھر والوں نے بتایا هے که وھ کوئی سات ملین ین لے کر گھر سے نکلا تھا ، هیگاشی مے ای هان هائی وے پر یه واقعه هفتے کے روز سپہر تین بجے کے قریب وقوع پزیر هوا، پولیس کو لوگوں نے فون کرکے بتایا تھا که ایک شخص یهاں نوٹ لٹا رها هے ،