دو خربوزوں کی قیمت پندرھ لاکھ ین ( چودھ لاکھ پاک روپیے) یه جاپان ہے

جاپان کے شمالی علاقے سپرو ميں سوموار کے روز  خربوزوں ( گرمے) کی پہلی منڈی لگی جس مين پہلی بولی ميں یوباری کے خربوزوں کے ایک جوڑے کی بولی پندھ لاکھ ین تک چلی گئی ، یه قیمت یوباری برانڈ کے خربوزوں پچھلے سالی کی نسبت تین گنا زیادھ ہے ، تقریباً چودھ لاکھ پاک رقم ميں فروخت هونے والے یه گرمے جاپان کے شمالی جزیرے کے ایک علاقے یو باری کی زرعی پیداوار هیں ،  جاپان میں یوباری برانڈ  کی پچاسیوں سالگرھ  پر یه پہلی بولی تھی  ،یه پرانڈ روز اوّل سے هی اپنی لذت اور مٹھاس کی وجه سے جاپان کا مقبول ترین برانڈ ہے

شوتین  کوراشیگے جس نے سب سے زیادھ بولی لگا کریه خربوزے( گرمے) خریدے هیں اس کا کہنا ہے که  یه خربوزے تحفه دینے کے لیے  خریدے هیں  ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.