گنماں کین کے شهر ایسے ساکی میں داڑھی رکھنے پر پابندی

نیٹسورس: مائے باشی سے خبر ملی هے که  مرکزی جاپان کے علاقے گنماں کین کے شهر ایسے ساکی  ميں بلدیه نے بدھ کے روز سے بلدیه کے ملازمین پر داڑھی رکھنے پر پابندی لگا دی هے ،
کیونکه خیال کیا جارها ہے که پبلک سرونٹ کا دارھی رکھنا معیوب سا لگتا ہے ، گنماں کین  کی حکومت کا کہنا ہے که ان کو عوام کی طرف سے کچھ ملازمین کے داڑھی نه مونڈھنے کی شکایات ملی تھیں  جس پر دفعتاً فوقتاً مالازمین کو داڑھی مونڈھنے کا کہا جاتا رھا ہے لیکن یه پہلی بار هوا ہے که داڑھی رکھنے پر پابندی هی لگا دی گئی ،
وزارت داخله کا کہنا ہے که ایسے ساکی کی بلدیه ملک بھر میں پہلی بلدیه ہے جو اس قسم کی پالیسی متعارف کروا رهی ہے
وزارت ماحولیات کے ایک افسر کا کہنا ہے که اس بات کا فیصله کرنا بڑا مشکل ہے که داڑھی سے کس حد تک شائستگی کو مینٹین کیا جاسکتا ہے ،
هیگے کلب ( داڑھی والوں کا کلب) کے ایک ممبر فجی مینور نے کہا ہے که میں دارھی کا ایسا ڈزیائن بنا کردے سکتا هوں که دفتر ميں بندھ شائسته نظر ائے  انهوں نے یه بھی کہا که هو سکتا ہے که داڑھی پر یه بین مددگار ثابت نه هو،

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.