کاروباری لوگوں کو پولیس ڈیٹا بیس تک رسائی دی جائے گی تاکه یاکوزا لوگوں کو پہچان سکیں

اخبار:جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی نے فیصله کیا هے که سیکورٹی ڈیلر ایسوسی ایشن  کو پولیس کے ڈیٹا بیس تک رسائی دی جائے تاکه نئے کھاتے کھولنے سے پہلے جان سکیں که کھاتا کھولنے کا خواہشمند گینگ کرائیم میں ملوث رھا ہے که نہیں ـ

سیکورٹی ایجنسیوں کو پولیس کے ڈیٹا تک رسائی کی ایک حد هو گی اور اس کے لیے ایک علیحدھ ڈیٹا بیس بنایا جائے گا ـ جس میں صرف هو معلومات هوں گی جو که پولیس کی طرف سے افیشلی ریلیز کی گئی هوں گی ، ان معلومات میں گرفتاریوں کی تعداد جرائم کی گیٹاگریز جیسی معلومات هوں گی ـ

سیکورٹی  ایسویسی ایشن نے ٢٠٠٧ مین جرائم پیشه لوگوں کے کھاتے نه نه کھولنے کا فیصله کیا تھا جس کے لیے انہوں نے اپریل دو ہزار سات کو پولیس ایجنسی سے بھی معلومات دینے کی درخواست کی تھی ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.