اخبار:کان ساں اس سے پہلے وزیر خزانہ کے فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں ملک کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا لیڈر منتخب کیا، کان ساں نے نے جاپان کی تعمیر نو کا عزم ظاهر کیا ہے ،تریسٹھ سالہ کان ناوتو جنوری میں ملک کے وزیر خزانے بنے تھے، وہ نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، کان ناوتو ساں ٢٠٠٦ سے ابتک کے جاپان کے پانچویں وزیر اعظم ہوں گے، ملک کے سابق وزیر اعظم ہاتویاما نے بدھ کو ملک میں امریکی فوجی اڈوں کے انحلاءکے معاملے میں ناکامی پر استعفیی دے دیا تھا،وزیر اعظم ہاتویاما نے وعدہ کیا تھا کہ امریکی فضائیہ کے اڈے کو اوکیناوا جزیرے سے کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا لیکن وہ کوئی ایسا حل نہیں نکال سکے جو اوکیناوا کے لوگوں اور امریکیوں دونوں کو قبول ہوتا . مسٹر کان آئندہ چند روز میں اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے، ملک کے شہنشاہ اکی ہیتو اگلے ہفتے ان سے حلف لیں گے،
جو که منگل کے روز متوقع ہے اس دوران سابق وزیر اعظم
ہاتو یاما ہی عارضی وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے