جاپانی تاریخ کا مہنگا ترین روڈ ایکسیڈنٹ آٹھ فراری تباه

اخبار: یاماگوچی کین کے هائی وے جیوگوک پر شیمو نو سیکی کے علاقے ميں ایک روڈ ایکسڈنٹ ميں آٹھ فراری اور ایک لمبرگینی اور ایک کئی دوسری گاڑیاں تباه هو گئی
ان ميں فراری کا ماڈل ایف چار سو تیس بھی شامل تھی جو که اپنی تین سو بیس کلومیٹر فی گھنٹه کی رفتار کے لیے مشهور هے
میڈیا کے ایک اندازے کے مطابق اس ایکسڈنٹ ميں کوئی تیس کروڑ ین (ساڑھے تیس کروڑ پاک روپے) کی گاڑیاں تباه هوئی هیں
ایکسڈنٹ هونے والی مہنگی گاڑیاں بیس ، غیر جاپانی مہنگی گاڑیوں کے ایک قافلے کا حصه تھیں
جن کی زد میں آکر عام مسافر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار هوئیں هیں
یاد رهے که جاپان میں بہت سے جوان لڑکوں کا خواب هوتا هے که
سرخ رنگ کی اٹالین میڈ فراری خرید کر چلا سکیں ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.