سوتے میں دیکھے جانے والے خواب کمپیوٹر سکرین پر دیکھنے ممکن هو سکیں گے ـ
٣٨ ساله جاپانی محقق یوکی یاسو کامی تانی کی ایک تحقیق امریکی رسالے سائنس میگزین کی دسمبر کی اشاعت میں شائع هو ئی ہے جس ميں دنیا بھر دلچسپی ظاهر کی گئی ہے ـ
اس مقالے کے متن میں ایسی تکنک بناے پر بات کی گئی ہے جس ميں اپ پچھلی دفعه سوتے میں دکھے گئے خواب کمپیوٹر سکرین پر دیکھ سکیں گے ـ
ٹیلی کمیونی کیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل نیورل انفارمیشن لیبارٹری جو که سے ای کاچو کیوطو پرفیکچر میں واقع ہے ، کامی تانی اس کے هیڈ کے طور پر نیورل مشین پر سٹڈی کررهے هیں ـ
جب سے کامی تانی کا مقاله شائیع هوا هے لوگوں نے بہت دلچسپی ظاهر کی ہے
برطانوی اور فرانسیسی اخباروں نے اس بات کو خصوصی کوریج دی هے ـ