مچھلی کے شکار پر گئے دو ادمی لاپته هو گئے هیں ـ
فوکوشیما : هفتے کے روز یه اطلاع ائی هے که فوکو شیما کین کی ایشیکاوا ماچی میں مچھلی کے شکار کے لیے گئے دو ادمی لا پته هو گئے هیں
٦٩ ساله سوزوکی کے پوتے نے پولیس کو فون کر کے بتایا هے که اس کا دادا جو که اپنے ایک هم عمر نے موتو کے ساتھ جمعے کی صبح سے مچحلی کے شکار پر گیا ہے ابھی تک واپس نهیں ایا هے
یه دونوں ادمی بوبوٹا جھیل کی سینزوگاوا ڈیم والی سائیڈ کی طرف گئے تھے
سوزوکی کی گاڑی جھیل کےکنارے اس جگه کھڑی تھی جہاں پانی جم کر برف بن جکا تھا
پولیس کو اس جگه سے برف ٹوٹی هوئی ملی هے
بوبوٹا جھیل برف میں سوراخ کرکے مچھلی کے شکار کے شوقین لوگوں میں بہت مقبول هے
اس جھیل میں برف کی تہـ کا جماؤ مختلف جگهوں پر مختلف هوتا ہے
سوزوکی اور نے موتو کے بیگ برف کی ٹوٹی هو تہـ کے قریب ملے هیں
پولیس کے مطابق وه دونوں ممنوعه علاقے میں شکار نهیں کھیل رهے تھے
یاد رهے جمعے کے روز کاؤں مين ٹمپریچر ١ سینٹی گریڈ تھا جو که عموماً مارچ کے اختتام پر هوتا هے ـ