مشرقی جاپان ریلوے(هیگاشی نیھون جے آر) کی اے ایم پی ایم پر نظریں ـ

مشرقی جاپان ریلوے کی اے ایم پی ایم  پر نظریں  ـ

هی گا شی نیھون ریلوے (مشرقی جاپان ریلوے) جاپان کے ساتویں بڑے کنوینس سٹور آے ایم پی ایم کی بولی میں شامل هو گی ـ

ملک بھر میں ١١٠٠ برانچوں والے اس سٹور کی بولی میں  جے آر کا مقابله هو گا لاؤسن  کینوینس سٹور سے  جو که پہلے هی ملک کا دوسرا بڑا کینوینس سٹور ہے ـ

خیال کیا جاتا هے که بولی   ١٠ بلین ین سو لے کر ٢٠ بلین ین تک جاسکتی هے ـ

اے ایم پی ایم کے ٧٠  فیصد سٹور ٹوکیو اور اس کے ساتھ ملنے والی کینوں (ڈویژن) میں واقع هیں ـ

جے آرهی گاشی نیھون اگر اے ایم پی ایم کی خرید کی بولی جیت جاتی ہے تو  اس کا پروگرام ہے که سٹور کا نام  اے ایم پی ایم هی رہے گا  ـ