جاپان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی تعداد ٢٠٠٤کے مقابلے میں آدھی هو گئی
حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں ميں ٢٠٠٤ سے جاپان میں غیر قانونی رھائش رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تقریبا آدھی رھ گئی هے
منسٹری اف جسٹس کے ایمگریشن بیورو کے مطابق اس سال جاپان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد ١٣٠،٠٠٠ ہے جو که ٢٠٠٤ کی تعداد ٢٥٠،٠٠٠ کےمقابلےمیں آدھی ہے
حالیه تعداد ١٩٩٠ کی تعداد کے آس پاس ہے جب که غیر قانونی غیر ملکیوں کی تعداد بڑھنی شروع هوئی تھی ـ
قومیت کے حساب سےجنوبی کوریا ٢٤١٩٨ کی تعداد سے پہلے نمبر پر ہے
اس کے بعد ١٨٣٨٥ چینی باشندے هیں اور اس کے بعد
١٧٢٨٧ فلپائنی لوگ هیں
تقریباً ٧٠ فیصد لوگ جاپان میں شارٹ ٹرم ویزے کے ساتھ انٹر هونے کے بعد اوور سٹے هو گئے هیں ـ
منسٹری آف جسٹس جعلی طریقوں سے جاپان میں مقیم لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کر رهی هے
جیسے که جعلی شادی کر کے ویزھ لینے والے یا کچھ اور طریقه کار سے ـ
اوور سٹے لوگوں کی بڑی تعداد چھوٹے شہروں اور قصبوں میں رهنا پسند کرتی هے