اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا
مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا
روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور
اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں
ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا
قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب
جاپان میں رہنے والے تمام غیر ملکی رہائشیوں کے لیے
پیر، 9 جولائی 2012 سے
سکونتی انتظام کا نیا نظام شروع ہو رہا ہے
سکونتی انتظام کے نئے نظام میں کیا کیا چیزیں موجود ہیں
نمبر 1 ایک سکونتی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
نمبر 2 سکونت کی معیاد زیادہ سے زیادہ 5 برس تک بڑھائی جائے گی۔
نمبر 3 دوبارہ داخلے کا پرمٹ سسٹم بدل دیا جائے گا۔
نمبر 4 ایلیئن رجسٹریشن سسٹم ختم کر دیا جائے گا۔
کون کون سکونتی انتظام کے نئے نظام کے تحت آئے گا؟
سکونتی انتظام کا نیا نظام ان تمام غیر ملکی شہریوں پر لاگو ہو گا جو جاپان میں وسط تا طویل مدتی بنیادوں پر رہ رہے ہیں اور جن کا سکونتی رتبہ امیگریشن کنٹرول ایکٹ کے تحت ہے (آئندہ سے انہیں وسط تا طویل مدتی مکین لکھا جائے گا) اور، مزید برآں، وہ غیر ملکی جو درج ذیل شرائط 1 تا 6 میں سے کسی پر بھی پورا نہیں اترتے۔
(1) وہ اشخاص جنہیں 3 ماہ یا کم مدت کے لیے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
(2) وہ اشخاص جنہیں “عارضی وزیٹر” کا درجہ دیا گیا ہے۔
(3) وہ اشخاص جنہیں “سفارتکار” یا “اہلکار” کا درجہ دیا گیا ہے۔
(4) وہ اشخاص جنہیں وزارت انصاف کے آرڈیننس کے تحت ماقبل بیان کردہ شرائط نمبر (1) تا (3) کے برابر درجہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ *
(5) خصوصی مستقل مکین۔
(6) وہ اشخاص جن کے پاس کوئی سکونتی درجہ نہیں ہے۔ **
یہ نیا نظام جاپان میں وسط تا طویل مدتی مکینوں پر لاگو ہوگا، جیسا کہ وہ جو کسی جاپانی شہری یا جاپانی نسل کے شخص (“نِکّےئی”) کے ساتھ شادی شدہ ہیں، جن کا سکونتی درجہ “جاپانی شہری کی اولا یا بیوی/خاوند”، “طویل مدتی مکین” وغیرہ کا ہے، وہ جو جاپان میں کسی آجر کے لیے کام کر رہے ہیں، جن کا درجہ “انجینئر”، “عمرانیات/ عالمی خدمات کے ماہر” وغیرہ کا ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل انٹرنی، طلباء، اور مستقل مکین۔ یہ ان پر لاگو نہیں ہو گا جو جاپان میں بطور سیاح مختصر مدت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔
* وزارتِ انصاف کا آرڈیننس تخصیص کرتا ہے کہ ایسوسی ایشن آف ایسٹ ایشین ریلیشنز کے جاپانی آفس اور جاپان میں فلسطین کے مستقل عمومی مشن جن کے پاس “نامزدہ کردہ سرگرمیوں” کا درجہ ہے، اور ان کے اہلخانہ۔
** اگرچہ غیرقانونی مکین موجودہ ایلئین رجسٹریشن نظام کے تحت مندرج ہو سکتے ہیں، تاہم وہ نئے سکونتی نظام کے تحت مندرج نہیں ہو سکتے۔ کوئی بھی غیر ملکی شہری جو جاپان میں غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے، کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ فوراً قریبی ریجنل امیگریشن آفس میں جائے اور ضروری کاروائیوں کو پورا کرے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم امیگریشن بیورو آف جاپان کی ویب سائٹ پر “امیگریشن آفس میں کاروائی پر معلومات” کو دیکھیں۔ (http://www.moj.go.jp/nyuukokukanri/kouhou/nyukan_ nyukan87.html )
سکونتی کارڈ اصل میں ہے کیا؟
سکونتی کارڈ وسط تا طویل مدتی مکینوں کو رہائش کی اجازت دیتے وقت جاری کیا جائے گا، جیسا کہ اترنے کی اجازت، سکونتی درجہ بدلنے کی اجازت، اور قیام کی مدت میں اضافے کی اجازت۔
نوٹ: سکونتی کارڈ پر طبع شدہ تمام معلومات کو ایک آئی سی چپ پر ریکارڈ کیا جائے گا جو سکونتی کارڈ کی جعل سازی یا اس میں تبدیلی کی روک تھام کے لیے اس میں جڑی گئی ہو گی۔
جب آپ درخواست دیں یا اپنے سکونتی کارڈ کے ساتھ کسی مسئلے کی اطلاع دیں تو آپ کو نیجے دی گئی ہدایات کے مطابق ایک تصویر جمع کروانا ہو گی۔
1۔ تصویر میں صرف درخواست گزار بذات خود نظر آ رہا ہو۔
2۔ اوپر دی گئی ڈرائنگ میں مہیا کردہ پیمائش کے مطابق تصویر، جس میں تصویر کا بیرونی بارڈر شامل نہیں ہو گا (چہرے کی پیمائش میں سر کی چوٹی [بشمول بالوں] سے لے کر ٹھوڑی کے نچلے سرے تک کی لمبائی شامل ہے)۔
3۔ متعلقہ شخص کیمرے کے سامنے بالکل سیدھا منہ کر کے دیکھ رہا ہو اور کسی قسم کا ہیٹ، ٹوپی، یا سر ڈھانپنے والی چیز اتار دے۔
4۔ کسی قسم کا پس منظر یا سایا نہ پڑ رہا ہو۔
5۔ تصویر واضح ہونی چاہیئے۔
6۔ تصویر (متعلقہ درخواست وغیرہ) جمع کروانے سے زیادہ سے زیادہ تین ماہ قبل کھینچی گئی ہو۔
جاری ہے