شمالی کوریا کا جاپان پر میزائل حملہ ۔

نیٹ سورسز کازو: سیول سے جی جی پریس کے مطابق ، شمالی کوریا سے فائیر کیا جانے والا ایک میزائل جاپان کی  سمندری حدود میں آ کر لگا ،۔
آکیتا ڈویژن کی حدود میں یہ میزائل بدھ کی صبح آ کر لگا ،۔
شمالی کوریا کا “ رودونگ “ نامی یہ میزائل میڈیم رینج کا کا میزائل ہے ، جو کہ 1300 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے ۔
اپنے فائر کیئے جانے والے مقام سے 1000 کلو میٹر کی دوری پر سمندر میں جہاں یہ میزائل گرا ہے ، وہ جگہ خشکی  پر آبادی سے صرف 250 کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔

یو این کی سیکیورٹی کونسل  کے روزولیشن کی خلاف روزی کرنے پر
جاپانی گورنمنٹ نے پیکنگ میں شمالی کوریا کی ایمبیسی میں احتجاج نوٹ کروا دیا ہے ۔
وزیر اعظم جناب شنزو آبے نے ٹوکیو میں اخباری رپورٹرز کو کہا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ فعل ناقابل معافی ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.