Author: محمد شاکر عزیز

صوبہ فوکوکا میں مارو بھاگو کے واقعے میں ایک 7 سالہ بچی جاں بحق

فوکوکا: منگل کو یاناگاوا، صوبہ فوکوکا کی ایک گلی میں ایک 7 سالہ بچی سڑک پار کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک رکا نہیں بلکہ چلتا رہا۔ پولیس نے…

ڈی پی جے کے نئے لیڈر کی ایبے کی بینک آف جاپان پالیسی پر تنقید سے بسم اللہ

ٹوکیو: سابق وزیر معیشت، جنہوں نے منگل کو نودا کی جگہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے نئے لیڈر کے طور پر عہدہ سنبھالا، نے اپنی پہلی نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے آنے والے…

پورے جاپان میں 44 مقامات پر کرسمس کے دن ریکارڈ کم ترین درجہ ہائے حرارت کی اطلاع

ٹوکیو: سرد لہر اس ہفتے جاپان کو اپنی لپیٹ میں لینا جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ 44 مقامات نے کرسمس کے دن ریکارڈ کم ترین درجہ ہائے حرارت کی اطلاع دی۔ موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو ہوکائیدو، توہوکو ریجن اور…

کوبو اینڈرائیڈ ایپ اب جاپان میں دستیاب

ٹوکیو: راکوتِن کی ذیلی کمپنی کوبو نے منگل کو کہا کہ اس کی مفت کوبو اینڈرائیڈ ایپ اب جاپانی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ گاہکوں کو کوبو ای بُک اسٹور سے براہ راست خریداری اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور…

ایبے متوقع طور پر کیشیدا کو وزیرِ خارجہ، موتیگی کو وزیرِ تجارت کے طور پر منتخب کریں گے

ٹوکیو: آنے والے جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے ایوانِ زیریں کے قانون ساز فومیو کیشیدا کو وزیر خارجہ کے کلیدی عہدے پر تعینات کریں گے، اس بات کی اطلاع کیودو نیوز ایجنسی نے منگل کو دی، جبکہ حکومت چین اور…

ایل ڈی پی کی فتح کے باوجود ری ایکٹروں کا جلد چلنا خلافِ قیاس

ٹوکیو: پچھلے ویک اینڈ پر ایٹمی توانائی نواز جماعت کی بڑی فتح کے باوجود متفکر کاروباری برادری کی امیدیں، کہ جاپان کے بند پڑے ایٹمی بجلی گھر فوری طور پر دوبارہ چل پڑیں گے، کو تقریباً یقینی انداز میں ذرا…

چین کے لیے جاپان کے نئے سفیر کا مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور

ٹوکیو: چین کے لیے جاپان کے نئے سفیر نے پیر کو نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں بیجنگ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور دیا ہے، جبکہ اس سے قبل آنے والے وزیرِ اعظم نے تلخ علاقائی تنازع کی…

کرسمس کی شام ڈکیتی کی اناڑیانہ کوشش میں سہولتی اسٹور کا ملازم زخمی

سائیتاما: پیر کی رات کاواگوئے، صوبہ سائیتاما میں ڈکیتی کی ایک اناڑیانہ کوشش میں ایک سہولتی اسٹور کے ملازم کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، متوقع ڈکیت شام 8:20 پر ایک چاقو کی نمائش…

سائیتاما میں ہائی وے کے قریب نو مولود بچی دریافت

سائیتاما: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کو میساتو، صوبہ سائیتاما میں ہائی وے کے کنارے سے ایک بیگ میں نومولد بچی ملی ہے۔ نومولود کو ہسپتال میں علاج معالجے سے گزارا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق، قریب…

ایل ڈی پی کے نئے رہنما کائیدا کا کہنا ہے پارٹی ‘جاپان کے لیے ضروری ہے’

ٹوکیو: جاپان کی شکست خوردہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے بڑی شکست کے بعد منگل کو پچھلے سال کے فوکوشیما ایٹمی بحران کے وزیر صنعت کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا۔ 63 سالہ کائیدا، جو پچھلے سال…

ایبے کی کابینہ وفادار زیادہ، اصلاح پسند کم ہونے کی توقع

ٹوکیو: آنے والے وزیر اعظم شینزو ایبے کی کابینہ میں بھاری طور پر قریبی اتحادی شامل نظر آتے ہیں، جبکہ دوست پروری کی تنقید سے پیچھا چھڑانے کے لیے کچھ جماعتی حریف بھی شامل کیے گئے ہیں، تاہم کم لوگوں…

بڑے ہجوم نے ٹوکیو اسٹیشن پر چراغاں کا ایونٹ معطل کرنے پر مجبور کر دیا

ٹوکیو: جے آر ایسٹ اتوار کی رات ٹوکیو اسٹیشن پر ٹوکیو میچی تیراسو چراغاں کا ایونٹ منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی چونکہ بہت بڑی تعداد میں زائرین یہ نظارہ دیکھنے کے لیے امڈے آ رہے تھے۔ حفاظتی وجوہات کی…

اسٹار بکس جاپان نے کچھ پیشکشوں میں کشید شدہ کافی کی مقدار کم کر دی

ٹوکیو: گاہکوں کی جانب سے کپ بہت زیادہ بھرے ہونے کی شکایات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسٹاربکس جاپان نے اس ماہ سے ڈرِپ کافی میں جاوا کی مقدار کم کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، فیڈ بیک نے بتایا تھا…

2 آدمیوں نے سوشی اسٹور سے 6 لاکھ ین چرا لیے

ٹوکیو: ایدوگاوا وارڈ، ٹوکیو کی پولیس دو آدمیوں کی تلاش میں ہے جنہیں ایک سوشی ہوم ڈیلیوری کمپنی کی عمارت میں نقب لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ آدمی اتوار کی صبح شٹر سوئچ کے اوپر لگے…

ایبے ری ایکٹر دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرنے سے قبل فوکوشیما بحران کا مکرر جائزہ لیں گے

ٹوکیو: جاپان کے آنے والے ایٹمی توانائی نواز وزیر اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت فوکوشیما ایٹمی بحران کی پھر سے تفتیش کرے گی، اطلاعات کے مطابق، جس کے بعد ری ایکٹر دوبارہ چلائے جا…

ہیٹاچی میں فیکٹری کی سائٹ پر سے دوسری جنگِ عظیم کا نا پھٹنے والا بم ہٹا دیا گیا

ایباراکی: اتوار کو ہیٹاچی، صوبہ ایباراکی میں ایک فیکٹری کی سائٹ سے دوسری جنگِ عظیم کا نا پھٹنے  والا آتش گیر بم کامیابی سے ناکارہ بنا کر کے ہٹا لیا گیا۔ قریباً 1600 مقامیوں کو صبح 11:30 سے دوپہر 12:30…

شہنشاہ 79 سال کے ہو گئے؛ نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کو اپنی اچھی صحت کی یقین دہانی

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اتوار کو 79 سال کے ہو گئے، ہزاروں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کو یقین دلایا کہ بائی پاس سرجری کے بعد وہ پھر سے صحتیاب ہو چکے ہیں، اور زلزلے و سونامی کی آفت…

ایباراکی میں کار دیوار میں جا ٹکرانے سے 2 شخص ہلاک

ایباراکی: اتوار کی صبح آمامیماچی، صوبہ ایباراکی میں ایک ہائی وے کی سائیڈ پر واقع عمارت کی کنکریٹ کی دیوار سے کار ٹکرانے کی وجہ سے دو آدمی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 4:50 پر پیش…

آدمی پر ٹوکیو کے اپارٹمنٹ میں عورت کے قتل کا الزام

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو ایک 23 سالہ شخص کو 21 نومبر کو ٹوکیو کے ایتاباشی میں ایک 34 سالہ عورت کے قتل سے متعلق ہونے کا قصور وار قرار دیا۔ کومی آرائی کو توبو توجو لائن پر ناریماسو اسٹیشن…