Author: محمد شاکر عزیز

فوکوکا کے مئیر نے سرکاری ملازمین پرشراب پینے پر 1 ماہ کی پابندی عائد کر دی

فوکوکا: فوکوکا کے میئر سوئی چیرو تاکاشیما نے ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری ملازمین پر گھر سے باہر شراب پینے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس غیر معمولی اقدام کا اعلان پیر کو ہونے والی ایک ہنگامی میٹنگ میں…

بھاگا ہوا پینگوئن خلیج ٹوکیو میں زندگی کے مزے لوٹنے میں مصروف

ہمبولٹ پینگوئن جو ایدوگاوا وارڈ، ٹوکیو سے مارچ میں بھاگ نکلا تھا، خلیج ٹوکیو میں کئی بار تیرتے دیکھا گیا ہے۔ حیوانیاتی علم کے ماہرین کہتے ہیں کہ پینگوئن کا خلیج ٹوکیو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا، شاید اس…

یاہو علی بابا میں اپنا آدھا حصہ 7.1 ارب ڈالر میں بیچے گا

ہانگ کانگ: مشکلات کا شکار انٹرنیٹ کمپنی یاہو انکارپ نے چینی ای کامرس گروپ علی بابا میں اپنا 40 فیصد حصہ 7.1 ارب ڈالر میں بیچنے کی حامی بھر دی ہے۔ اس معاہدے، جس کا اعلان اتوار کو امریکہ میں…

ہوسونو کانسائی کے لیڈروں کو اوئی ری ایکٹر دوبارہ چلانے پر رضامند نہ کر سکے

اوساکا: وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو، جو ایٹمی بحران سے نمٹنے کے انچارج وزیر بھی ہیں، ویک اینڈ کے دوران کانسائی میں مقامی حکومتی لیڈران کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ صوبہ فوکوئی میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کو…

اے کے بی 48 کے پرستار سے تصاویر چرانے کے لیے اس کا گلہ دبانے والا یونیورسٹی طالبعلم گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالبعلم کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اے کے بی 48 کی جانب سے ہاتھ ملانے کی ایک تقریب کے موقع پر گروپ کے ایک پرستار سے اے کے بی…

گرہن نے لیموروں کوبے وقوف بنا ڈالا، جانوروں میں افراتفری پھیل گئی

ٹوکیو: پیر کو بہت سوں کے لیے باعث دلچسپی بننے والے حلقہ نما سورج گرہن نے جاپانی چڑیا گھر کے گول دم والے لیموروں میں بھی افراتفری پھیلا دی، جب انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ رات کا وقت…

سورج گرہن کے دوران دو سالہ بچہ تیسری منزل کے اپارٹمنٹ سے گر گیا

ٹوکیو: پیر کی صبح سورج گرہن کے دوران ٹوکیو میں ایک دو سالہ بچہ تیسری منزل کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک…

توشیبا کاواساکی میں اسمارٹ کمیونٹی سنٹر قائم کرے گا

ٹوکیو: توشیبا کارپ کاواساکی میں اسمارٹ کمیونٹی سنٹر قائم کرےگا۔ 15 منزلہ عمارت اکتوبر 2013 میں کھلے گی اور قریباً سات ہزار لوگوں کے لیے کاروباری مرکز کا کام سر انجام دے گی۔ نیا سنٹر جاپان میں اسمارٹ کمیونٹی کاروباروں…

چیبا، سائیتاما میں زہریلے مادے کی موجودگی پر واٹر سپلائی میں کمی

ٹوکیو: ٹوکیو کے نزدیک واقع دو صوبوں کے ہزاروں گھرانوں کو ہفتے کو واٹر سپلائی کاٹ دی گئی جب مقامی آزمائشوں سے پتا چلا کہ پانی کینسر کا سبب بننے والے کیمیائی مادے سے آلودہ تھا۔ نواحی شہر کاشیوا کے…

‘پنک پینتھر’ چور کو ٹوکیو میں نقب زنی پر مقدمے کے لیے وطن واپس بھیج دیا گیا

ٹوکیو: جاپانی پولیس کے مطابق، چوروں کے عالمی گروہ “پنک پینتھر” کے ایک مونٹینگرن رکن کو ٹوکیو کی زیورات کی دوکان میں 3.6 ملین ڈالر کی ڈکیتی پر مقدمے کے لیے اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جون…

حلقہ نما گرہن دیکھنے کی تیاری، جاپان میں خصوصی چشموں کی فروخت

ٹوکیو: ہفتے اور اتوار کو جاپان میں سیاہ رنگ کے خصوصی چشمے فروخت ہو رہے تھے جبکہ زمین کے گنجان آباد ترین علاقوں میں سے ایک، اس خطے میں “حلقہ نما” گرہن لگنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ ملک…

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے ہفتے شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کریں گے

واشنگٹن: امریکہ نے کہا کہ وہ پیر کو جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لے گا جن کا مقصد ناکام راکٹ لانچ کے بعد شمالی کوریا پر ہونے والے تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لینا…

سی شیفرڈ کے لیڈر واٹسن کو ضمانت پر رہائی مل گئی، حوالگی کا فیصلہ ابھی زیر غور

برلن: ایک جرمن عدالت نے ماحولیاتی سمندری گروپ سی شیفرڈ کے بانی پاؤل واٹنس کو ضمانت عطاء کر دی جبکہ حکام فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسے تحویل مجرمین کے معاہدے کے تحت کوسٹا ریکا کے حوالے کیا جائے یا…

جے آر ایسٹ ریل کی پٹڑیوں کے ساتھ واقع دیواروں، ستونوں سے الٹی سیدھی تصاویر مٹائے گا

ٹوکیو: ایسٹ جاپان ریلوے کو (جے آر ایسٹ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں الٹی سیدھی تصاویر ختم کرنے کے خلاف 80 ملین ین کی رقم خرچ کرے گا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق، جے آر…

آدمی نے بیوی کی خودکشی کے بعد ٹیپکو پر مقدمہ کر دیا

فوکوشیما: فوکوشیما صوبے میں ایک آدمی نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی نے ایسے حالات پیدا کر دئیے جس سے اس کی بیوی خودکشی پر…

جاپان جی ایٹ مذاکرات میں یورو بحران کی مدد کے لیے تیار

واشنگٹن: گروپ آٹھ کی بڑی صنعتی اقوام کی طرف سے یورپی بحران پر ابتدائی گفتگو کے موقع پر جاپان نے کہا کہ وہ یورو زون کے قرضہ بحران کی بیخ کنی کے لیے مداد فراہم کرنے کو تیار کھڑا ہے۔…

ڈوکومو بوڑھوں کے لیے اسمارٹ فون متعارف کروائے گا

ٹوکیو: صف اول کے جاپانی موبائل آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو نے پہلا ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو خاص طور پر بوڑھے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس کی بوڑھے ہوتے صارفین تک پہنچنے…

جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ اولین فوجی معاہدہ معطل کر دیا

سئیول: ایک دفاعی اہلکار نے عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کوکہا کہ جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ وزیر دفاع کِم کوان جِن کو اس…

بیٹ تاکیشی نے ہم جنس پرست شادیوں کو حیوانیت سے تشبیہ دے دی

ٹوکیو: جاپان میں ‘گے’ ہم جنس پرستوں کے حقوق چلانے والے جمعرات کو تاکیشی “بیٹ” کیتانو کے خلاف ابل پڑے جب اس ایوارڈ یافتہ فنکار نے ہم جنس پرست شادیوں کا تقابل حیوانیت سے کر ڈالا۔ کیتانو، جن کی یاکوزا…