Category: انٹرٹینمنٹ

جاپان میں چیری بلاسم کا موسم ،۔ ایک ویڈیو

اس ویڈیو میں اپ جاپان بھر کے مشہور اور خوبصورت  مقامات کے ساکورا موسم کا نظارہ کر سکتے ہیں ،۔

جاپان میں ہر موسم کا ایک الگ رنگ ہوتا ہے ۔ سردیوں میں پہاڑ سفید رنگ اوڑھ لیتے ہیں ، تو بہار میں ساکورا کی وجہ سے گلابی ، بہار میں خوبانی پر بھی رنگ ہوتا ہے ،۔ خوبانی کے پھول کئی رنگ میں ہوتے ہیں ، یہ سب رنگ جاپان کے پہاڑوں پر نظر آتے ہیں ،۔

گرمیاں ، ہلکے سبز رنگ سے شروع ہو کر گہرے سبزرنگ میں رنگی جاتی ہیں ،۔

خزاں کے موسم میں جاپان کے پہاڑوں کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے ،۔

ہمارے یہاں  شادیوں پر پکنے والے میٹھے چاول جن کو متنجن کہتے ہیں ،۔ خزاں میں جاپان کے پہاڑ متنجن کا رنگ لئے ہوتے ہیں ،۔

درختوں کا ایک جھنڈ دھکتے ہوئے سرخ لوہے کا رنگ لئے ہوتا ہے تو ساتھ والا جھنڈ سونے کے رنگ کو شرماتا ہوا  پہلا رنگ لئے ہوتا ہے ،۔

کچھ جھنڈ ہلکی سبز اور کچھ گہرے سبز نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔

جاپان میں پہار کا موسم ہے ، دریا کے کنارے سرسوں پھولی ہوئی ہے ،۔ ہر طرف خوشبو پھیلی ہوئی ہے ،۔

ولینٹائین ڈے کے تحفے نے مصیبت میں ڈال دیا،۔

ولینٹائین ڈے کے تحفے نے مصیبت میں ڈال دیا،۔ یہاں جاپان میں ولینٹائین ڈے پاکستان سے مختلف ہوتا ہے ،۔ یہاں ولینٹائین ڈے پر خواتین ،اپنے پسندیدہ مردوں کو چاکلیٹ کا تحفہ دیتی ہیں ،۔ عام طور پر ولنٹائین ڈے…

ٹوکیو اولمپک 2020 ۔

ٹوکیو اولمپک 1964ء اور اب ہونے جا رہے ہیں ٹوکیواولمپک 2020 ،۔ 1964ء میں ہونے والے اولمپک ایشیا میں اولمپک گیم کا پہلا انعقاد تھا ،۔ تو 2020 ایشیا کو تکنیک اور ذیزائین کی بلندیوں کی طرف جانے کا نقطہ…

جمعہ کے روز ٹوکیو گنزا میں ایک عظیم الشان پریڈ کا انعقاد

نیٹ سورسز کازو: ٹوکیو کے خوبصورت ترین علاقے گنزا میں ، مین روڑ پر  ،اولیمپک میڈلیسٹ کی ایک عظیم الشان پریڈ تھی ،۔
جس میں ریو اولمپک میں تغمے جیتنے والے 96  کھلاڑیوں میں سے 87 کھلاڑی شامل ہوئے ،۔
جاپان میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی پریڈ  تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے ،۔
ایک اندازے کے مطابق اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد کوئی 800,000 نفر تھی ۔
یاد رہے ،برازیل کے شہر روی دی جنیرو میں ہونے والی اولمپک  گیمز میں جاپان نے 41 میڈل حاصل کئے ہیں ،۔

جاپان میں پولیس نے پوکے مون ڈویلپروں کو طلب کر لیا ،۔

جاپان میں پولیس نے پوکے مون ڈویلپروں کو طلب کر لیا ،۔ نیٹ سورسز کازو :  ٹوکیو کے مشہور پارک اودائیوا میں پولیس نے پوکے مون بانے والی کمپنی کے ڈویلپروں کو اس وقت طلب کر لیا جب یہاں پارک…

جاپان کے بلند ترین پہاڑ “فجی ساں” پر حلال ہوٹل کی اوپننگ ،۔

نیٹ سورسز ایتا کورا : یاماناشی کین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہاں یاماناشی کین کی مشہور جھیل “ کاواگوچیکو  “ کے نزدیک  مسلمان سیاحوں کے لئے ایک ہوٹل کھولا گیا ہے  ،۔ سریحہ ہوٹلفجی ساں  جو کہ جولائی…

پوکے مون “ گو” نامی گیم اج سے جاپان میں بھی شروع۔

تحریر خاور کھوکھر: پوکے مون گو نامی ویڈیو گیم ،امریکہ کناڈا اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد اج سے جاپان میں بھی کھیلی جا سکے گی  ، ننٹینڈو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سرورز کو اپ ڈیٹس…

ایک ہمزاد اپ کے ساتھ ساتھ ،ایسا روبوٹ اب کوئی خواب کی بات نہیں ہے

چلے کاٹ کر ہم زاد کو مطیع کرنے کی باتیں ، پرانی کتابوں میں خوابوں کی طرح لگتی ہیں ۔ لیکن کیا ؟ اپ اس روبوٹ فون کو ہمزاد کہہ سکتے ہیں ؟ یہ ہم زاد چلے کاٹ کر نہیں  بلکہ محنت سے کی گئی کمائی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ماتسموتو کیسل ناگانو جاپان

ماتسموتو کیسل 16ویں صدی میں تعمیر کیا گیا ،۔ ناگانو کین جاپان میں واقع یہ کیسل ٹکیو سے کوئی 220 کلومیٹر  کے فاصلے پر واقع ہے ۔ جاپان کے ثقافتی ورثے میں شامل یہ کیسل  جاپان کے پہلے پانچ خوبصورت…

ٹوکیو کا آتشبازی میلا ہو سکتا ہے کہ اخری آتشبازی میلا ہو ۔

ایتاکورا ( نیٹسورسز) : آج شام ٹوکیو میں ہونے والی آتشبازی ہو سکتا ہے کہ آخری آتشبازی ہو ، یہ سالانہ میلا  اولمپک  کی تعمیرات کے لئے پانچ سال تک معطل کیا جا رہا ہے ۔ آتشبازی کا یہ میلا…

ایک منتخب ویڈیو ۔ ٹوکیو سٹریٹ ویو

جاپان ،  ایک پراسرار ملک ، جہاں اپ کو ایسی ایسی حیرتیں دیکھنے کو ملیں گی جو کہ دنیا میں اور کہیں نہیں ہوں گی ۔
جاپان کی تعمیر میں صدیوں کی روایت اور کرنوں کا ذوق   شامل ہے ،
اس ملک کی تعمیر میں جاپانی قوم کا شوق جھلکتا ہے ۔
جاپان ، جو کہ بہت سے لوگوں کی پہنچ سے وراء جگہ ہے تو بہت خوش نصیب وہ ہیں ،جو اس ملک کو اپنا دوسرا گھر بنا چکے ہیں ۔
ٹوکیو کی میڑو ٹرین کا یہ فاسٹ سپیڈ ویڈیو ، اپ کو حیرتوں کی ایک نئی دنیا سے روشناس کروائے گا ۔
اس ویڈیو میں اپ  ، ٹوکیو بے  ، رین بو بریج اور ٹوکیو ٹاور دیکھ سکتے ہیں ۔

پاؤل مک کارتھی نے جاپان میں بقیہ کنسرٹ منسوخ کر دئیے

ٹوکیو: پاؤل مک کارتھی نے بیماری کی وجہ سے اپنے جاپانی ٹور کے بقیہ کنسرٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔ علالت کی تفصیلات نامعلوم ہیں۔ 71 سالہ بزرگ انگریز پاپ فنکار نے پہلے ہی پچھلے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں طے…