Author: محمد شاکر عزیز

ایشیا پیسفک کا استحکام آسیان کے ضابطہ اخلاق کی کامیابی پر منحصر ہے: کیری

جکارتہ: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے پیر کو چین پر سفارتی دباؤ میں اضافہ کیا کہ وہ عالمی قانونی اصولوں کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں بحری تنازعات کا حل نکالے۔ اور انفرادی معاہدوں سے احتراز کرے جیسا کہ…

ٹوکیو میں 10 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش پر آدمی گرفتار

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے آئچی وارڈ سے ایک 29 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس شخص نے پچھلے جولائی میں ایک دس سالہ بچی کے ہاتھ پاؤں ہتھکڑی سے باندھے اور…

یامازاکی کے ڈیلیوری مین نے ڈبل روٹی برف میں پھنسے ہوئے کار والوں کو کھلا دی

ٹوکیو: پچھلے ہفتے ٹوکیو کے علاقے میں ایک بڑا برفانی طوفان آیا۔ رہائشی علاقوں میں بچے برفانی آدمی بنا کر کھیلتے رہے۔ لیکن ریجن کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جانا گویا جوا کھیلنے کے مترادف تھا اور داؤ…

گونما میں برف میں پھنسی کار میں آدمی ٹھٹھر کر ہلاک

گونما: پولیس نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایک آدمی بظاہر اپنی کار میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کی کار ویک اینڈ کے دوران صوبہ گونما میں برف میں سخت برفباری میں پھنسی رہی۔ پولیس کے مطابق،…

5 کی زندہ بازیابی کے بعد ایک جاپانی غوطہ خور بالی کے نزدیک مردہ پائی گئی؛ 1 اب بھی لاپتہ

ڈینپاسار: منگل کو انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے ساحل کے قریب ایک جاپانی اسکوبا غوطہ خور خاتون کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی۔ یاد رہے کہ ایک دن قبل اس گروپ کی پانچ خواتین حیران کن طور پر زندہ…

فوجتسو نے شینشو یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر نصب کر دیا

ٹوکیو: فوجتسو لمیٹڈ اور شینشو یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت مذکورہ یونیورسٹی فوجتسو کے سپر کمپیوٹر سسٹم کو اپنی تحقیق و ترقی کے شعبے میں نصب کرے گی۔ یہ سسٹم پانی…

ٹیوٹا وائرلیس چارجنگ نظام کی جانچ کے لیے تجربات شروع کرے گا

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اپنے نو تخلیق شدہ وائرلیس بیٹری چارجنگ نظام کی تصدیق کے لیے آزمائشیں شروع کرے گا۔ یہ نظام برقی موٹر والی گاڑیوں مثلاً پٹرول و بجلی پر چلنے والی دوغلی گاڑیوں اور برقی کاروں کے لیے…

کیوتو میں رہائشگاہ کے فرش تلے سے 2 لاشیں برآمد؛ ممکنہ طور پر 8 سالہ پرانی اجتماعی خودکشی سے تعلق

کیوتو: پولیس نے پیر کو کہا کہ کیوتو کے فوشیمی وارڈ کے ایک مکان کے فرشی تختوں کے نیچے سے وینائل شیٹ میں لپٹی دو لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔ ان کے خیال میں ان لاشوں کا تعلق تین افراد کی…

اے کے بی 48 کے مقابلے کی ڈی وی ڈی یانکیز کے گیند باز تاناکا کو بھیجی جائے گی

ٹوکیو: “تیسرے اے کے بی 48 کوہاکو اُوتا گاسّین” (ریڈ اینڈ وائٹ ٹیموں کے درمیان سالانہ مقابلہ گائیکی) کی ڈی وی ڈی اور بلو رے 9 اپریل کو جاری کی جا رہی ہے۔ یانکیز میں حال ہی میں شمولیت اختیار…

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے فوکوشیما پلانٹ سے آلودہ پانی کے سمندر میں محدود اخراج کی حمایت کر دی

ٹوکیو: اقوامِ متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے نے جاپان پر زور دیا ہے کہ آلودہ پانی کو سمندر میں “محدود مقداروں میں چھوڑنے” کے انتخاب پر غور کرے۔ یہ پانی فوکوشیما پر تباہ شدہ ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے…

برفانی طوفان سے 19 ہلاک؛ 6900 چھوٹی آبادیوں میں پھنس گئے

ٹوکیو: ذرائع ابلاغ اور اہلکاروں نے پیر کو کہا، جاپان بھر پر نازل ہونے والے ایک شدید برفانی طوفان میں 19 لوگ ہلاک اور 1600 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ شدید موسمی حالات کی وجہ سے سفری ذرائع میں بھی…

بالی کے قریب لاپتہ 5 جاپانی غوطہ خور خواتین زندہ مل گئیں؛ 2 اب بھی لاپتہ

ڈینپاسار: اہلکاروں نے کہا ہے کہ پانچ جاپانی اسکوبا غوطہ خور خواتین پیر کو زندہ مل گئیں۔ وہ تین دن پہلے انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی کے قریب گم ہوئی تھیں۔ مذکورہ خواتین کو طوفانی سمندر میں ایک کورل چٹان…

جاپان عالمی گروہوں کے لیے ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی اٹھا سکتا ہے

ٹوکیو: جاپان عالمی تنظیموں کے لیے دفاعی ساز و سامان کی برآمدات کی اجازت دے سکتا ہے بشرطیکہ ایسی تنظیمیں کسی تنازعے میں جانبداری کا مظاہرہ نہ کریں۔ ایسی تنظیموں میں اقوامِ متحدہ کے تحت قیامِ امن کے لیے کوشاں…

اوساکا کی شہری اسمبلی نے ہاشیموتو کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا

اوساکا: اوساکا کی شہری اسمبلی نے اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کیا ہے جو انہوں نے 7 فروری کو باضابطہ طور پر جمع کروایا تھا۔ تاہم، ہاشیموتو نے کہا کہ وہ 27 فروری کو…

13 سالہ لڑکی کی برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے جامعہ ٹوکیو کے ایک 20 سالہ طالبعلم کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے ایک 13 سالہ اسکول کی طالبہ کی کئی برہنہ تصاویر کھینچ کر انہیں موبائل فون کے ذریعے نشر کر دیا تھا۔ پولیس کے…

بالی کے قریب لاپتہ ہونے والی 7 جاپانی خواتین غوطہ خوروں کی تلاش جاری

بالی: جاپانی قونصل خانے کے افسر کے مطابق، انڈونیشی امدادی کارکنوں نے سات جاپانی اسکوبا غوطہ خوروں کی تلاش اتوار کو دوبارہ شروع کی۔ یہ خواتین دو دن قبل بالی کے قریب ایک غوطہ لگانے کے دوران غائب ہو گئی…

آبے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کم کرنے کے مشاق ہیں، سُوگا

ٹوکیو: چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے کہا، وزیرِ اعظم شینزو آبے جاپان کی کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو جاپانی کمپنیوں کی عالمی مسابقت پذیری کو بڑھا سکتا…

برفباری سے متعلقہ حادثات میں 12 ہلاک، 1650 زخمی؛ سفری ذرائع کی ابتری جاری

ٹوکیو: جاپان بھر پر نازل ہونے والے ایک شدید برفانی طوفان نے 12 لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے اور 1650 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، یہ بات جاپانی میڈیا نے اتوار کو بتائی۔ شدید موسمی حالات کی وجہ سے…

جاپان میں ہانیو کے تاریخ ساز طلائی تمغے پر خوشیاں

ٹوکیو: جاپان نے ہفتے کو طلوعِ آفتاب کے وقت مردوں کی فِگر اسکیٹنگ میں یازورو ہانیو کی تاریخ ساز فتح کی خوشیاں منائیں۔ اولمپک کھیلوں میں ملک کے پہلے طلائی تمغے نے ملک بھر میں شادمانی کا سماں پیدا کر…

جے اے ایل، اے این اے میں ہانیدا کے لینڈنگ حقوق پر پھر تصادم

ٹوکیو: جاپان کی دو سب سے بڑی ہوائی کمپنیاں جمعے کو ٹوکیو کے ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ سلاٹ کے تنازع پر تازہ جھگڑے میں مشغول تھیں۔ اور شہری ہوا بازی کا ادارہ برسرِ پیکار کمپنیوں میں ریفری بنا ہوا…