ٹوکیو: ایک 9 سالہ لڑکا جسے اس کے باپ نے قتل و خودکشی کی کوشش میں 23 دسمبر کو مٹی کے تیل میں بھگو کر آگ لگا دی تھی، پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔…
Author: محمد شاکر عزیز
حکومت 2020 تک بیرونِ ملک طبی دیکھ بھال کا نظام مہیا کر سکتی ہے
ہفتے کو پتا چلا کہ حکومت اغلباً 2020 کے اواخر تک 16 ممالک میں جاپانی طرز کی طبی سہولیات اور خدمات –بشمول کینسر سنٹروں کا قیام، ڈاکٹروں کی ترسیل اور بعید تصویری تشخیص– مہیا کرنا شروع کر دے گی۔ حکومتی…
شمالی جاپان طوفانی موسم، بھاری برفباری کی زد میں
ٹوکیو: ہفتے کو بحرِ جاپان کے ساحل کے بہت سے حصے اور ہوکائیدو بھاری برفباری اور برفباد کی زد میں آ گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ کم دباؤ والا نظام شمالی جاپان پر سرد ہوا لے آیا…
اُتسونومیا ٹوکیو کے گورنر کے لیے اپنی امیدواریت کا اعلان کرنے والی پہلی شخصیت
ٹوکیو: 67 سالہ کینجی اُتسونومیا، جو انسانی حقوق کے ایک بزرگ وکیل اور جاپان فیڈریشن آف بار ایسوسی ایشنز کے سابق صدر ہیں، ہفتے کو پہلی شخصیت بن گئے جنہوں نے 9 فروری کو ٹوکیو کے گورنری کے انتخابات کے…
سائیتاما میں کار کی ٹکر کے بعد 11 سالہ بچہ تشویشناک حالت میں
سائیتاما: پولیس نے اتوار کو کہا ہے کہ سائیتاما شہر میں اتوار کی شام ایک کار کی ٹکر لگنے کے بعد ایک 11 سالہ بچہ کومے کی حالت میں ہے۔ پولی سکے مطابق، یہ واقعہ اُراوا وارڈ میں شام 5…
ماسکوٹ کومامون نے دو برسوں کے دوران 124.4 ارب ین پیدا کیے
ٹوکیو: بینک آف جاپان کے مطابق، جاپان کے معروف صوبائی ماسکوٹ کردار کومامون، جو کوماموتو کی نمائندگی کرتا ہے، نے پچھلے دو برس میں 124.4 ارب ین کی آمدن پیدا کر کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ کومامون، جو دراصل 2010…
توہوکو آفت کے 104 مرنے والوں کی باقیات ابھی تک ناقابلِ شناخت
ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ 11 مارچ، 2011 کو توہوکو ریجن میں آنے والی آفت کا شکار 104 افراد کی باقیات کو ابھی شناخت کیا جانا باقی ہے۔ این پی اے نے یہ معلومات ایواتے، میاگی اور…
انتونیو انوکی نے شنجوکو پارک میں 1000 بے گھروں کو کھانا کھلایا
ٹوکیو: سابق پیشہ ور پہلوان سے دائت کے رکن بننے والے انتونیو انوکی نے ہفتے کو شنجوکو چوؤ پارک، ٹوکیو میں ایک عارضی سوپ کچن کھولا اور 1000 بے گھر اور بے روزگار افراد کو کھانا کھلایا۔ ٹی بی ایس…
جاپان بھر میں تعطیلات پر باہر جانے کا سلسلہ شروع
ٹوکیو: ٹوکیو اور دیگر شہری علاقوں سے سالِ نو کی تعطیل کے موقع پر باہر جانے کا سلسلہ ہفتے کو عروج پر پہنچ گیا، جیسا کہ ٹرین اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور ایکسپریس ویز پر چھٹیاں منانے والوں کا رش رہا۔…
بی او جے کے سربراہ کو قیمتوں میں اضافے سے تفریطِ زر کا توازن ٹوٹتا نظر آ رہا ہے
ٹوکیو: بینک آف جاپان کے گورنر ہاروہیکو کورودا کا کہنا ہے کہ صارفی افراطِ زر اگلے برس کے پہلے نصف میں 1 فیصد سے بڑھ جائے گا اور مرکزی بینک کو عوامی رائے، کہ تفریطِ زر ہمیشہ برقرار رہے گی،…
امریکہ کا فوتینما بیس کی منتقلی کے معاہدے کا خیر مقدم
واشنگٹن: پینٹاگون کے سربراہ چک ہیگل نے جمعے کو جاپانی اہلکاروں کی جانب سے اس فیصلے کی تعریف کی جس کے تحت فوتینما میں امریکی ائیر بیس کو منتقلی کی اجازت دی جائے گی، اور اسے ٹوکیو کے ساتھ تعلقات…
مسافر باہر گرنے کے کیس میں ٹیکسی ڈرائیور پر سے فردِ جرم واپس
نارا: ایک ٹیکسی ڈرائیور، جسے 13 دسمبر کو کاتسوراگی، صوبہ نارا میں ایک مسافر کی موت پر حراست میں لیا گیا جو ایکسپریس وے پر اس کی ٹیکسی سے باہر گر گیا تھا، پر غفلت اور جائے واردات چھوڑنے کے…
ڈے کئیر مرکز میں کھانے پر اچھو لگنے کے بعد 1 سالہ بچہ ہلاک
ساپورو: ساپورو میں پولیس نے کہا کہ ایک سالہ بچہ جمعے کو علی الصبح ہسپتال میں مر گیا جب اسے کرسمس کی شام ایک ڈے کئیر سنٹر میں کھانے پر اچھو لگ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، لڑکے کی ماں…
فلو سیزن شروع ہو گیا ہے، وزارتِ صحت
ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انفلوئنزا کا سیزن جاپان میں شروع ہو چکا ہے اور شہریوں کو خود کو تیار کر لینا چاہیئے۔ وزارت کے مطابق، 16 تا 22 دسمبر تک…
سونی، پینا سانک نے او ایل ای ڈی ٹی وی کی مشترکہ تیاری ختم کر دی
ٹوکیو: سونی کارپوریشن اور پیناسانک کارپوریشن، جو جاپان کی دو سب سے بڑی صارفی الیکٹرونکس کی کمپنیاں ہیں، نامیاتی روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈ (او ایل ای ڈی) ٹیلی وژن اسکرینوں کی مشترکہ تیاری ختم کر دیں گی، جو اگلی…
آبے کے یاسوکونی مزار کے دورے پر جاپانیوں کے ملے جلے جذبات
ٹوکیو: جاپانیوں نے اپنے وزیرِ اعظم کی جانب سے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک متنازع جنگی مزار کے دورے پر حمایت اور حیرت کے ملے جلے جذبات ظاہر کیے، جو غیر یقینیت کا شکار تھے کہ مرے ہوؤں کے لیے…
پولیس سائیتاما میں 3 سیف ڈکیتیوں پر تفتیش میں مصروف
سائیتاما: صوبہ سائیتاما میں پولیس والے ایک ہی دن میں تین سیف ڈکیتیوں کی تفتیش کر رہے ہیں جو شاید ایک ہی گینگ کا کام ہیں۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، پہلے کیس میں جمعرات کو 1:30 صبح کے…
فوکوشیما کی صفائی 2017 تک ختم ہونے کی توقع ہے، حکومت
ٹوکیو: وزیرِ ماحولیات نوبوتیرو اشی ہارا نے جمعرات کو کہا کہ تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے مضافاتی علاقوں کی صفائی، پچھلی حکومت کی جانب سے مارچ 2014 کی ابتدائی ڈیڈ لائن کی بجائے، اغلباً مارچ 2017 کے…
چین کو آبے کے مزار کے دورے کا بدلہ لینا چاہیئے، سرکاری میڈیا کی ترغیب
بیجنگ: سرکاری میڈیا نے جمعے کو زور دیا، چین کو جاپانی وزیرِ اعظم کے یاسوکونی جنگی مزار کے دورے کے بعد “فزوں تر” انسدادی اقدامات اٹھانے چاہئیں، جس سے چینیوں میں کبھی اپنے حملہ آور کے خلاف ابلتی خفگی کی…
اوکی ناوا نے امریکی ائیربیس کی فوتینما سے ناگو منتقلی کی منظوری دے دی
ٹوکیو: وزارتِ دفاع نے کہا، اوکی ناوا کے اہلکاروں نے جمعے کو ایک متنازعہ امریکی فوجی اڈے کی عرصہ دراز سے تعطل کا شکار منتقلی کی منظوری دے دی، ایک ایسا بریک تھرو جو بظاہر ٹوکیو اور واشنگٹن کے درمیان…
سافٹ بینک ٹی موبائل کو خریدنے کی جانب گامزن
ٹوکیو: بدھ کی ایک اخباری رپورٹ کے مطابق، جاپانی کمپنی سافٹ بینک اپنی ذیلی کمپنی اسپرنٹ کے ذریعے امریکی ٹی موبائل کو تحویل میں لینے کا منصوبہ رکھتی ہے، ایسا اقدام جو آمدن کے اعتبار سے چائنہ موبائل کے بعد…
آبے اوکی ناوا میں فوتینما اڈے کی منتقلی پر معاہدے کے قریب
ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے بدھ کو ایک امریکی ائیربیس کی منتقلی کے لیے جزیرہ اوکی ناوا کی منظوری کے حصول کے نزدیک پہنچ گئے، ایک ایسا اقدام جو قریباً 20 برس کے ڈیڈ لاک کو ختم کر دے گا…