Author: محمد شاکر عزیز

چیبا کی مقتول عورت کو کام پر جاتے ہوئے ہلاک کیا گیا، پولیس کا شبہ

چیبا: پولیس نے پیر کو کہا، چیبا کی ایک عورت جسے ناراشینو، صوبہ چیبا میں زمین کے ایک ٹکڑے پر پایا گیا تھا، کو شاید کام پر جاتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، 47 سالہ کاؤری ہیروہاتا کی…

جاپان کی ایٹمی حفاظتی بہتریاں صنعت کے مسائل پر پردہ ڈال رہی ہیں

ٹوکیو: جاپان کی ایٹمی یوٹیلیٹی کمپنیاں اس ہفتے حصص داران کا سامنا کریں گی اور مہنگی بہتریوں کے بعد اگلے ماہ جلد از جلد بند پڑے پلانٹ دوبارہ چلانے کا وعدہ کریں گی، ایسے منصوبے جو بے طرح کی خوش…

ہاشیموتو، اشی ہارا جاپان ریسٹوریشن پارٹی کی سربراہی پر برقرار رہیں گے

ٹوکیو: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو اور ٹوکیو کے سابق گورنر شینتارو اشی ہارا نے فیصلہ کیا ہے کہ نیپون اِشِن نو کائی (جاپان ریسٹوریشن پارٹی) کے شریک سربراہوں کے طور پر عہدے برقرار رکھیں، باوجودیکہ اتوار کو اسے ٹوکیو…

ائیر ایشیا، اے این اے نے انتظامی اختلافات پر راستے الگ کر لیے

ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز اور ائیر ایشیا نے منگل کو کہا کہ انہوں نے سستی ہوائی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جیسا کہ انتظامی اُمور پر اختلافات کی وجہ سے کاروبار میں مندی آ…

حکومت اغلباً سیلز ٹیکس میں اضافے میں سہارا دینے کے لیے اضافی اخراجات کی متلاشی ہو گی

حکومتی ذرائع کے مطابق، جاپانی حکومت متوقع طور پر اگلے مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے ایک اضافی بجٹ تیار کرے گی تاکہ اگلے برس سیلز ٹیکس میں پلان شدہ اضافے پر معیشت کو لگنے والے…

گوریکی نے خوبصورت ترین ناک نقشے پر ‘ای لائن’ ایوارڈ جیت لیا

ٹوکیو: 20 سالہ اداکارہ آیامے گوریکی اس برس جاپان کی دندان سازوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے “ای لائن بیوٹی فُل” ایوارڈ کی حقدار قرار پائی ہیں۔ یہ ایوارڈ اس خاتون شخصیت کو دیا جاتا ہے جو دانتوں کی…

مشہور سوشی ریستوران والی گِنزا کی عمارت میں آتشزدگی

ٹوکیو: پیر کی صبح گِنزا کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی جہاں میکلین گائیڈ کا تھری اسٹار کا اعزاز رکھنے والا سوشی ریستوران سوکیاباشی جیرو واقع ہے۔ پولیس نے کہا کہ گِنزا 4 کومے کی 9 منزلہ عمارت کی…

چیبا کے میدان میں پھینکی ہوئی نومولود بچے کی لاش برآمد

چیبا: پولیس نے پیر کو کہا کہ اینزائی، صوبہ چیبا میں اتوار کو ایک میدان میں سے ایک نومولود بچی کی لاش دریافت کی گئی۔ پولیس کے مطابق، یہ لاش صبح 11 بجے کے قریب گھاس کاٹنے والے کارکن نے…

ایل ڈی پی 21 جولائی کا ایوانِ بالا کا انتخاب جیتنے کی راہ پر

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا حکمران بلاک اتوار کو ٹوکیو کی میٹرو پولیٹن اسمبلی کے چناؤ میں بڑی کامیابی کے بعد اگلے ماہ ہونے والے ایوانِ بالا کے انتخابات میں مضبوط فتح کے راستے پر ہے۔ سیاستدانوں اور سیاسی…

6 یوٹیلیٹی کمپنیوں کا نرخ بڑھانے کی درخواستوں میں 20 ری ایکٹر دوبارہ چلانے کا منصوبہ

ٹوکیو: جاپان کی بجلی کی چھ علاقائی اجارہ دار کمپنیوں نے نرخ بڑھانے کی درخواستوں، جن پر ملک کے وزیرِ صنعت کی جانب سے دستخط کیے جائیں گے، کے ہمراہ ستمبر 2015 تک 20 ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے منصوبے…

دنیا کی نمبر 1 کمپنی تخلیق کرنے کے لیے سافٹ بینک کے چیف کا عزم

ٹوکیو: امریکی فرم اسپرنٹ نیکسٹل کو 21.6 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کے قریب کمپنی سافٹ بینک کے رنگ رنگیلے بانی نے جمعے کو اپنے پُر شوکت ایجنڈے میں ایک اور بات شامل کی: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

ایبے کا دورہ اوکی ناوا

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو پیس میموریل پارک، ایتومان میں اوکی ناوا کی لڑائی کے اختتام کی 68 ویں برس کے موقع پر تقریب میں شرکت کے لیے اوکی ناوا کا دورہ کیا، جہاں یہ خونی لڑائی…

مقامی رہائشیوں کا ماؤنٹ فُوجی کو عالمی ورثے کا درجہ ملنے پر جشن

ٹوکیو: ماؤنٹ فُوجی کے اطراف میں واقعہ قصبات کے رہائشی ہفتے کو خوشی سے اُبل پڑے جب یونیسکو نے جاپان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ معروف پہاڑ کو عالمی ورثے کا درجہ عطاء کیا۔ مکمل مخروطی آتش…

جاپان نے جنگ عظیم دوم کے خاتمے کی 68 ویں برسی منائی

اوکی ناوا: اوکی ناوا نےا توار کو خونی جنگِ عظیم دوم کی 68 ویں برسی منائیں، جس میں جاپانی وزیرِ اعظم نے جنوبی جاپانی جزیرے کے مقامی رہائشیوں پر امریکی فوجی موجودگی کا “بوجھ کم کرنے” کا عہد کیا۔ اوکی…

ٹوکیو میٹروپولیٹن اسمبلی کے انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح کم

ٹوکیو: ٹوکیو کے ووٹروں نے اتوار کو شہری اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے، ایک ایسا مقابلہ جو بطور پیش منظر بڑی باریک بینی سے زیرِ مشاہدہ ہے کہ جاپان کی بڑی پارٹیاں 21 جولائی کے ایوانِ بالا کے…

ماؤنٹ فوجی کو یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا درجہ مل گیا

پنوم پنہ: یونیسکو نے کہا کہ ماؤنٹ فوجی، جو اپنے مکمل مخروطی آتش فشانی دہانے کی وجہ سے مشہور ہے، کو ہفتے کو عالمی ورثے کا درجہ عطاء کیا گیا۔ یونیسکو نے کہا، برف سے ڈھکی چوٹی نے “فنکاروں اور…

شیگا میں آدمی نے پولیس ہیڈکوارٹر میں کار دے ماری

شیگا: ایک آدمی جمعہ کی رات اوتسو، صوبہ شیگا میں ایک پولیس ہیڈکوارٹر کے شیشے والے داخلی دروازے کے راستے اپنی کار اندر لے گیا، اور پھر اپنی گاڑی سے باہر نکل کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، اکی…

انسدادِ بُلیئنگ بل منظور؛ معاونتی نظام بہتر کیے جائیں گے

ٹوکیو: ایوانِ بالا نے جمعہ کو جاپان کے اسکولوں میں بُلیئنگ سے نمٹنے کے لیے ایک بل کی منظوری دی۔ یہ بل اوتسو، صوبہ شیگا کے ایک جونیئر ہائی اسکول میں بلیئنگ کے بعد شکار بننے والے طالبعلم کی خودکشی…

شور کے خلاف احتجاجاً ٹرین کی پٹڑیوں پر لوہے کی سلاخیں پھینکنے والا شخص گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو میں ایک 49 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جب اس نے ٹرین کی پٹڑیوں پر لوہے کی سلاخیں پھینک دیں۔ پولیس کے مطابق، اس آدمی، جس کا نام…

تعمیرِ نو کی ایجنسی کا اہلکار ٹوئٹر پر فوکوشیما بارے طنزیہ پوسٹ کرنے پر معطل

ٹوکیو: تعمیرِ نو ایجنسی کا ایک سینئر اہلکار 11 مارچ، 2011 کی آفت کا نشانہ بننے والے فوکوشیما کے لوگوں کو ٹوئٹر پر طنز کا نشانہ بنانے پر 30 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر…