Author: محمد شاکر عزیز

ماتسویاما میں نوجوانوں کے ایک گینگ نے بے گھر اشخاص پر انڈوں کی بوچھاڑ کر دی

ماتسویاما: پولیس والے نوجوانوں کے ایک گینگ کی تلاش ہیں۔ انہوں نے پچھلے ماہ ماتسویاما، صوبہ ایہائم میں بے گھر اشخاص پر انڈوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ اوپن ہینڈ ماتسویاما بے گھر افراد کے لیے ایک امدادی گروپ ہے۔…

یوکرائن کے ساتھ کریمیا پر مذاکرات شروع کیے جائیں، جاپان کا روس سے مطالبہ

ٹوکیو: جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے ساتھ کریمیا کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علیحدگی کے…

ایم ٹی گاکس نے امریکہ میں دیوالیہ پن کے لیے درخواست دے دی؛ سب ڈراما ہے، مخالفین

ڈلاس: ایم ٹی گاکس جو کبھی دنیا کی سب سے بڑی بِٹ کائن ایکسچینج تھی، کو پیر والے دن امریکہ میں عارضی طور پر دیوالیہ پن کا تحفظ مہیا کر دیا گیا۔ اس کے بعد جاپانی کمپنی کے خلاف امریکی…

زمانہ جنگ کی جنسی غلامی کے معذرت نامے پر نظرِ ثانی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جاپان

ٹوکیو: اعلی ترین حکومتی ترجمان نے پیر کو کہا کہ حکومت زمانہ جنگ کی جنسی غلامی پر 1993 کی تاریخی اہمیت کی حامل معذرت پر نظرِ ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ یاد رہے کہ حکومت نے اس کا جائزہ…

اے کے بی 48 توہوکو کی تعمیرِ نو کے لیے خصوصی کنسرٹ کرے گا

ٹوکیو: لڑکیوں پر مشتمل مقبول ترین آئڈل گروپ اے کے بی 48 اور اس کے جڑواں گروپ منگل کی رات خصوصی کنسرٹ کریں گے۔ ان کا مقصد توہوکو ریجن میں تعمیرِ نو کی مدد کرنا ہے۔ یہ علاقہ 11 مارچ،…

ایباراکی میں گرل فرینڈ کے باپ کو گلا گھونٹ کر مارنے پر آدمی زیرِ حراست

ایباراکی: اومیتاما، صوبہ ایباراکی میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر اپنی گرل فرینڈ کے باپ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، 40 سالہ شخص…

خاوند اب بھی اپنی بیوی کی باقیات کی تلاش میں سونامی زدہ ساحل کے ساتھ غوطہ خوری کرتا ہے

اوناگاوا: 57 سالہ یاسونو تاکاماتسو ایک اسکوبا غوطہ خوری ٹینک کمر پر اٹھائے ہے اور اس کے بوجھ سے بڑبڑاتا ہے۔ وہ جاپان کی سونامی سے تاراج شدہ ساحلی پٹی کے ساتھ واقع سرد پانیوں میں اترنے کی تیاری میں…

جاپان میں زلزلہ و سونامی کی آفت کی تیسری برسی

ٹوکیو: منگل کو جاپان زلزلہ و سونامی کی آفت کی تیسری برسی منا رہا ہے۔ اس آفت میں 18,000 افراد بہہ گئے، ساحلی آبادیاں تباہ ہو گئیں اور ایٹمی ایمرجنسی پیدا ہوئی۔ اس ہنگامی حالت کے بعد ایٹمی بجلی پر…

واکاتا خلائی اسٹیشن کی کمان سنبھالنے والے پہلے جاپانی خلا نورد بن گئے

کیب کارنیوال، فلوریڈا: جاپانی خلا نورد کوئچی واکاتا نے اتوار کو عالمی خلائی اسٹیشن کی کمان سنبھالی۔ وہ انسانی عملے والے کسی خلائی مشن کی نگرانی سنبھالنے والے پہلے جاپانی ہیں۔ 50 سالہ واکاتا نومبر میں دو اور اراکین کے…

اوساکا کے مئیر کے انتخابات کی انتخابی مہم شروع

اوساکا: 23 مارچ کو اوساکا کے مئیر کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آغاز اتوار سے ہوا۔ 44 سالہ تورو ہاشیموتو نے پچھلے ماہ بطور مئیر استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ ایک مرتبہ پھر انتخاب لڑ رہے ہیں اور…

“اے ہی مے” کے پارک میں 3 بلیوں کو اعضاء توڑ کر مار دیا گیا

اے ہی مے: نی  ہاما، صوبہ اے ہی مے ، میں پولیس والے تین بلیوں کی ہلاکت کی تفتیش کر رہے ہیں۔ انہیں اعضاء توڑ کر ہلاک کیا گیا اور پھر لاشیں پارک میں پھینک دی گئیں۔ دو بلیاں فروری میں مردہ پائی گئی تھیں جبکہ…

فوکوشیما کی صفائی میں مزید کاروبار کے مواقع

ٹوکیو: تابکاری سے بھرے کھنڈر فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں ایک حیران کن چیز بھی موجود ہے: کاروباری مواقع۔ اسے صاف کرنے کے لیے جاپان کو ٹیکنالوجی اور مہارت پیدا کرنا ہو گی۔ ایسی چیزیں جن کی ضرورت ایٹمی…

فوکوشیما کے بچے ایک نادیدہ دشمن سے نبرد آزما

کوریاما: کوریاما تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے ایک مختصر ڈرائیو پر واقع ہے۔ اس کے کچھ چھوٹے بچوں کو بہت کم پتا ہے کہ گھر سے باہر کھیلنا کیسا ہوتا ہے۔ تابکاری کے خوف کی وجہ سے والدین…

جاپان کے ریکارڈ خسارے میں اضافہ؛ بڑھوتری کے تخمینے میں کمی

ٹوکیو: پیر کو جاپان نے جنوری میں ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ کر دیا اور اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی کے لیے بڑھوتری کے تخمینے میں کمی کر دی۔ یہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیے مشکلات…

این فرینک ہاؤس کی جانب سے ٹوکیو کی لائبریریوں کو عطیہ

ٹوکیو: این فرینک ہاؤس نامی عجائب گھر نے ہفتے کو ٹوکیو کی لائبریریوں کو اپنی کیٹلاگ کی 3400 نقول عطیہ کیں۔ یہ عجائب گھر نازی قیدی  حراستی کیمپ میں مرنے والی یہودی لڑکی این فرینک کی یاد میں قائم ہے۔…

جے آر ایسٹ بلٹ ٹرین پر پاشوب کی سہولت دے گا

ٹوکیو: جاپان کی تیز رفتار بلٹ ٹرین مسافروں کو پاشوب (پاؤں دھلائی، فُٹ باتھ) کی سہولت مہیا کرے گی۔ جب ٹرین دیہی علاقوں سے شراٹے بھرتی گزر رہی ہو گی تو مسافر پاشوب کی سہولیات سے مزید ایک ڈبے میں…

یوکرائن کے بحران سے متنازعہ جزائر پر جاپان کی تلخ یادیں تازہ

ٹوکیو: جنوبی یوکرائن میں روسی فوجیوں کے مناظر نصف دنیا دور جاپانی جزائر کے رہائشیوں میں تلخ یادیں زندہ کر رہے ہیں۔ ان جزائر کے رہائشیوں کو دوسری جنگِ عظیم کے آخری دنوں میں سوویت افواج نے ان کے وطن…

ایم ٹی گاکس کو 150,000 حملے فی منٹ کا سامنا کرنا پڑا، میڈیا رپورٹ

ٹوکیو: اتوار کو ایک اخباری خبر کے مطابق، بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کو پچھلے ماہ بہت بڑے پیمانے پر حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ کئی دنوں تک 150,000 فی سیکنڈ کے قریب ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی…

جاپان شمالی بحر الکاہل میں ٹیونا مچھلی کا شکار نصف کرے گا

ٹوکیو: اتوار کی خبروں کے مطابق، جاپان 2014 سے شمالی بحر الکاہل سے شکار کی جانے والی نوخیز بلو فِن ٹیونا مچھلی کی مقدار نصف کر دے گا۔ یہ مقدار 2002 تا 2004 کی اوسط کے مقابلے میں گھٹائی جائے…

فوکوشیما کی برسی سے قبل ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا احتجاج

ٹوکیو: اتوار کو ہزاروں لوگ ٹوکیو کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور پھر پارلیمان تک مارچ کیا۔ وہ ڈرم بجا رہے تھے اور “سایونارا ایٹمی بجلی” کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ احتجاج فوکوشیما آفت کی تیسری برس سے…

نسان کے خیال میں تھائی لینڈ کا سیاسی ہنگامہ عارضی ہے

منیلا: جاپان کے دوسرے بڑے کار ساز ادارے نسان کا کہنا ہے کہ وہ تھائی لینڈ میں سیاسی ہنگامے کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا کی گاڑیوں کی منڈی بارے پر امید ہے۔ تھائی لینڈ اس علاقے کے کلیدی کار ساز…

جے آر ایسٹ اپنی ایپ جاری کر رہا ہے، مسافر حقیقی وقت میں ٹرین خدمات کی نشاندہی کر سکیں گے

ٹوکیو: جے آر ایسٹ نے ایک اسمارٹ فون ایپ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپ گاہکوں کو ٹرینوں کی آمد، بوگیوں کا اندرونی درجہ حرارت، حتی کہ کسی ایک وقت میں مسافروں کا رش جاننے کی…