Author: محمد شاکر عزیز

جاپان کے وہیل شکار بحری بیڑے کی انٹارکٹکا کے لیے بندرگاہ سے روانگی

ٹوکیو (اے ایف پی): میڈیا رپورٹ اور گرین پیس کے مطابق، جاپانی وہیل شکار جہازوں نے جمعہ کو بندرگاہ سے چھوڑ دی اور بحر جنوبی میں جسیم بحری ممالیوں کے سالانہ شکار پر روانہ ہو گئے۔ فشریز ایجنسی کا حوالہ…

ایبے کا فوکوشیما پلانٹ کا دورہ؛ صفائی کی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا عہد

فوکوشیما ڈائچی: جاپان کے وزیر اعظم نے ہفتے کو پلانٹ کے دورے کے موقع پر کہا، سونامی سے ہونے والے پگھلاؤ کے بعد فوکوشیما کی صفائی کوئی ایسا کام نہیں ہے جو انسانیت نے اس سے قبل سر انجام دیا…

ایبے، پوٹن کا امن معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

ٹوکیو: ایک اہلکار کے مطابق، وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اتفاق کیا کہ امن معاہدے پر دوبارہ سے مذاکرات شروع کیے جائیں جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے ایک علاقائی تنازع کی…

اوکی ناوا میں مداخلتِ بیجا پر امریکی میرین گرفتار

ٹوکیو: جمعہ کو اوکی ناوا میں ایک امریکی میرین کو مداخلتِ بیجا کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 27 سالہ اینی بال انٹونیو بارّازا اورٹیز، جو کیمپ ہینسن اڈے سے تعلق رکھنے والا میرین کارپورل ہے، پر شبہ ہے…

8 امریکی ملاحوں نے جاپانی حکومت، ٹیپکو پر تابکاری بارے جھوٹ بولنے پر مقدمہ کر دیا

سان ڈیاگو: یو ایس ایس رونالڈ ریگن کے آٹھ اراکینِ عملہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) پر مقدمہ کر رہے ہیں کہ جب وہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب پچھلے سال امدادی کاروائیاں سر انجام دے…

ٹیپکو کی زرِ تلافی کی مد میں مزید 697 ارب ین کی درخواست

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے جمعرات کو ایک بار پھر مزید روپے کا مطالبہ کیا تاکہ پچھلے سال کی آفت کے متاثرین کے پہاڑ بنتے بِلوں کی ادائیگی کی جا سکے۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور…

پراسیکیوٹروں کا سابق جوڈو چیمپئن پر زیادتی کے مقدمے میں 5 سال کی سزا پر زور

ٹوکیو: اس ہفتے پراسیکیوٹروں نے ایک ریٹائرڈ دو بار اولمپک جوڈو گولڈ میڈلسٹ ماساتو اُچی شیبا کے لیے 5 سال کی سزائے قید کا مطالبہ کیا، جو ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنی نوعمر شاگردہ سے مبینہ زیادتی کے الزام…

ایبے کی حکومت صفر ایٹمی توانائی کی پالیسی پر نظر ثانی کرے گی

ٹوکیو: جاپان کے نئے رہنماؤں نے جمعرات سے ملک کو 2040 تک ایٹمی توانائی سے پاک کرنے کے منصوبوں کو ادھیڑنے پر کام شروع کر دیا، اور وعدہ کیا کہ فوکوشیما کے بعد والی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے…

ٹومارو پارٹی گذشتہ کل کی پارٹی بننے کے قریب

ٹوکیو: نیپون میرائی نو تو (ٹومارو پارٹی آف جاپان)، جسے صرف ایک ماہ قبل ایٹمی توانائی مخالفین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، تحلیل ہونے کے قریب ہے۔ ٹومارو پارٹی، جسے شیگا کی…

اوکی ناوا کا اوسپرے کی 318 غیر قانونی پروازوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ناہا: اوکی ناوا کی حکومت نے ٹیڑھے روٹر والے امریکی فوجی باربردار طیارے اوسپرے ایم وی 22 کی اوکی ناوا پر سے 318 پروازوں کی قانونی حیثیت کی جانچ کے لیے  باضابطہ طور پر ایک تفتیش کی درخواست دی ہے۔…

اسکول کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام کا شکار جے آر ویسٹ کے عہدیدار نے پارک کے بیت الخلا میں خودکشی کر لی

ٹوکیو: ویسٹ جاپان ریلوے کو کے ایک عہدیدار، جس پر جے آر کی ایک ٹرین میں 17 سالہ ہائی اسکول کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کا الزام تھا، نے اوساکا کے ایک سرکاری پارک میں خود کو پھندا ڈال کر…

ایبے کا جارحانہ مالیاتی پالیسیوں، مضبوط سفارتکاری کا عہد

ٹوکیو: نئے وزیر اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو عزم ظاہر کیا کہ وہ تفریطِ زر اور مہنگے ین سے نپٹیں گے، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کریں گے، یہ باتیں انہوں نے اپنی دوسری انتظامیہ کے ساتھ…

تعلقات بہتر کرنے کے لیے چین کا جاپان پر نصف راستہ طے کرنے پر زور

بیجنگ: چین نے بدھ کو نئے جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سے کہا کہ وہ بیجنگ سے “نصف راستے” میں ملیں تاکہ تعلقات کو بہتر کیا جا سکے جنہیں کمزور کرنے والے علاقائی تنازع نے نقصان پہنچایا ہے۔ ہوآ نے…

ڈی پی جے کے کائیدا کے 57 ووٹوں کے مقابلے میں ایبے 328 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب

ٹوکیو: دائت کے ایوانِ زیریں نے بدھ کو شینزو ایبے کو بطور وزیر اعظم منظور کر لیا، اور انہیں تفریطِ زر اور ابھرتے ہوئے چین کے ساتھ مقابلوں میں الجھے ہوئے ملک کے اعلی ترین عہدے پر دوسری بار کام…

چیبا کے سرد دریا میں ڈونگا الٹنے کے بعد 15 طلباء محفوظ

چیبا: 15 طلباء کا ایک گروپ، جو صوبہ چیبا کے ایک دریا میں اپنا ڈونگا الٹ جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، صحیح و سالم پایا گیا ہے، یہ بات پولیس نے بدھ کو بتائی۔ ابتدائی میڈیا اطلاعات نے…