Author: محمد شاکر عزیز

حکومت کا صفر ایٹمی توانائی والے موقف کی طرف جھکاؤ، تاہم احتیاط قائم

ٹوکیو: انتخابات سے قبل رائے عامہ سے محتاط جاپانی حکومت 2030 تک ایٹمی توانائی ختم کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی طرف جھک رہی ہے — جو ایک ایسی معیشت کے لیے پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے فوکوشیما…

فوکوشیما کے چاول کی ٹوکیو میں فروخت شروع

ٹوکیو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت کی جانب سے تابکاری کے ٹیسٹوں میں سب ٹھیک ہے کا اشارہ ملنے کے بعد فوکوشیما کے چاولوں کی اس ویک اینڈ پر ٹوکیو میں فروخت شروع ہو گئی۔ گورنر یوہےئی ساتو نے کہا کہ…

ساپّورو میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات

ساپّورو: پولیس کے مطابق، ساپّورو کے رہائشی ضلعے مینامی میں ہفتے کی رات اور اتوار کو علی الصبح ایک ریچھ دیکھا گیا، جس سے پچھلے ایک ہفتے میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات پانچ ہو گئی ہیں۔ یہ ریچھ، جو…

دینتسو نے مقامات کے حوالے سے کھانے کی تلاش کے لیے آئی او ایس آلات کی ایپ متعارف کروا دی

ٹوکیو: اشتہاری دیو دینتسو نے آئی او ایس آلات پر مقامات کے حوالے سے کھانے کی تلاش کے لیے ایک سوشل ایپ جاری کی ہے۔ حال ہی میں اسمارٹ فون اور پی سی آلات پر ریستوران اور کھانے سے متعلق…

باورچی خانے کے فرش تلے ملنے والے مردہ آدمی کی موت پر مشتبہ زیر حراست

سائیتاما: پولیس نے اتوار کو ایک مشتبہ کو پراسیکیوٹروں کے پاس بھیج دیا جسے ایک آدمی کی موت پر حراست میں لیا گیا ہے، جو پچھلے ماہ کاواگوچی، صوبہ سائیتاما میں اپنے گھر کے باورچی خانے کے فرش تلے مردہ…

اغوا شدگان کے اعزا کا حکومت پر شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے پر زور

ٹوکیو: پچھلے 35 برس کے دوران شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے اعزا اور ان کے حمایتیوں نے اتوار کو ٹوکیو میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا تاکہ جاپانی حکومت پر زور دیا جا سکے کہ…

نومورا کی نظریں اخراجات کی مد میں 1 ارب ڈالر کی کٹوتی پر

ٹوکیو: نومورا ہولڈنگز نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی بیلنس شیٹ کی مرمت کرنے کی کوششوں کے تحت 1 ارب ڈالر کی کٹوتیاں کرے گا، جبکہ جاپان کا سب سے بڑا بروکریج ادارہ ایک شرمناک انسائیڈر ٹریڈنگ اسکینڈل سے…

ماچیمورا ایل ڈی پی کے سربراہی انتخابات کے لیے تانیگاکی للکاریں گے

ٹوکیو: سابق وزیر خارجہ نوبوتاکا ماچیمورا نے ہفتے کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے 26 ستمبر کو ہونے والے سربراہی انتخابات میں ساداکازو تانیگاکی کو للکارنے کے اپنے ارادے کا عندیہ دیا۔ ماچیمورا نے ساپّورو میں ایک ریلی…

بھارت کی فسادات سے متاثر ماروتی سوزوکی کی فروخت اگست میں کم ہو گئی

نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے کار ساز ادارے  ماروتی سوزوکی نے اتوار کو پچھلے ماہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 40 فیصد کم فروخت کی رپورٹ پیش کی، چونکہ مہلک تشدد سے متزلزل ایک کلیدی پلانٹ پر…

جاپان 2015 کے خسارے کے اہداف پورے کرے گا؛ طویل مدتی اہداف پر شبہات کے سائے

ٹوکیو: کیبنٹ آفس کا کہنا ہے کہ جاپان اخراجات پر پابندیوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی بناء پر  مالی سال 2015 میں بنیادی بجٹ خسارہ آدھا کرنے کا ہدف پورا کر لے گا تاہم مالی سال 2020 تک کے…

سائیتاما میں سائیکل سوار کو تین آدمیوں نے لوٹ لیا

سائیتاما: پولیس نے کہا کہ کاواجیمیا، صوبہ سائیتاما میں اتوار کو علی الصبح  ایک سائیکل سوار تین آدمیوں کے ہاتھوں لُٹ گیا۔ پولیس کے مطابق، 18 سالہ آفت رسیدہ قریباً رات اڑھائی بجے کے قریب کام سے سائیکل پر گھر…

ٹوکیو کے شہری اہلکاروں کا متنازع جزائر کا سروے

ٹوکیو شہر کی کشتی کویو مارو سے: ٹوکیو کے شہری اہلکار، جو چین کے ساتھ عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع کا مرکز ننھے جزائر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نے اتوار کو ایک دورے کے دوران اس…

ٹوکیو حکومت کی سروے ٹیم متنازع جزائر کی جانب رواں

ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کے اہلکار، جو چین کے ساتھ عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع کی مرکزی وجہ ننھے جزائر کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہفتے کی رات خریداری سے پہلے سروے کے لیے وہاں پہنچ رہے…

مابعد فوکوشیما میٹنگ میں ایٹمی سیفٹی کے لیے کام کرنے پر زور

ویانا: مارچ 2011 میں جاپان کی فوکوشیما آفت کی باقیات کا جائزہ لینے والی ایک بڑی بین الاقوامی کانفرنس جمعہ کو اس بات پر زور دینے کے ساتھ ختم ہوئی کہ ایٹمی سیفٹی کی مزید بہتری کے لیے کام کرنے…

30 اگست کو اوساکا پر دیکھا جانے والا روشنیوں کا پراسرار جھرمٹ اڑن طشتریوں کی افواہوں کا باعث

اوساکا: 30 اگست کی رات اوساکا کے اوپر آسمان میں کئی رنگوں پر مشتمل روشنیوں کا جھرمٹ تیرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ انہوں نے صوبہ اوساکا کے شہر ایزومی کے اوپر آسمان…

حکومت نے 17 دوائیں کنٹرول شدہ مادوں کی فہرست میں شامل کر دیں

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت و بہبود نے اس ہفتے 17 مادوں کی پیداوار اور فروخت پر جاپان کے ڈرگ کنٹرول قوانین کی پابندی سخت کر دی، جو کیمیائی اعتبار سے موجودہ تحرک انگیز ادویات سے ملتی جلتی ہیں۔ ٹی بی…

تناؤ کم کرنے کے لیے جاپانی قاصد نے چینی حکومت کو خط پہنچا دیا

بیجنگ: چین نے کہا کہ ایک جاپانی اہلکار نے جمعے کو چینی حکومت کو ایک خط پہنچایا، جس کا مقصد تعلقات پر توجہ دینا ہے جو جزیرہ جاتی لڑی کے حالیہ تنازع پر تلخ ہو گئے ہیں۔ جنوبی بحر چین…

گوگل اور اپیل کے سربراہان پیٹنٹ معاملات پر مذاکرات میں

سان فرانسسکو: معاملے سے آگاہ ذرائع کے مطابق، گوگل انک کے سی ای او لیری پیج اور ایپل کے سی ای او ٹِم کُک حقوق دانش سے متعلق معاملات کے ایک سلسلے پر پسِ پردہ مکالمہ کر رہے ہیں، جن…