Author: محمد شاکر عزیز

توشیبا سفید ایل ای ڈیز کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرے گا

ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن اپنے کاگا توشیبا الیکٹرونکس کے 200 ایم ایم ویفر مرکز میں تعمیر کی جانے والی پروڈکشن لائن پر روشنی خارج کرنے والے سفید ڈائیوڈز (ایل ای ڈیز) کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کرے گا۔ یہ مرکز…

جاپان متنازع جزائر پر ایس ڈی ایف کو بھیج سکتا ہے، موریموتو

ٹوکیو: جاپان کے وزیر دفاع نے جمعہ کو خبردار کیا کہ اگر سلگتے ہوئے تنازعے میں مزید شدت آئی تو ٹوکیو مشرقی بحر چین میں واقع جزائر کی لڑی پر اپنے فوجی بھیج سکتا ہے، جو چین کے ساتھ علاقائی…

ڈی پی جے کی لیڈرشپ کا انتخاب 21 ستمبر کو

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سیکرٹری جنرل آزوما کوشیشی نے جمعے کو کہا کہ ڈی پی جی اپنے لیڈرشپ کے انتخابات 21 جولائی کو منعقد کرے گی۔ وزیر اعظم یوشیکو نودا کی ایک سالہ پارٹی…

14 سالہ لڑکی پر مبینہ حملے پر استاد زیر حراست

ٹوکیو: پولیس نے کودائیرا، ٹوکیو میں جونئیر ہائی اسکول کے ایک استاد کو حراست میں لیا ہے جس پر جونئیر ہائی اسکول کی ایک 14 سالہ طالبہ پر گلی میں مبینہ طور پر حملہ کرنے اور دھمکانے کا الزام ہے۔…

کاناگاوا کے 4 پولیس اہلکاروں کا خاتون پولیس افسر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا اعتراف

کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے ہفتے کو کہا کہ اس سال مارچ میں یاماتو کے چار مرد پولیس افسروں کے ہاتھوں ایک جونئیر خاتون پولیس افسر کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے…

ہیٹ اسٹروک سے 4 ہلاک، 900 ہسپتال میں داخل

ٹوکیو: فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے اطلاع دی کہ جمعرات کو پورے جاپان میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر کی وجہ سے چار لوگ ہلاک اور 916 ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ…

چینی جہازوں کی دراندازی روکنے کے لیے ایس ڈی ایف سینکاکوس کی حفاظت کر سکتی ہے، نودا

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا کہ حکومت چینی جہازوں کی جانب سے دراندازی کی روک تھام کے لیے متنازع جزائر کے گرد گشت میں اضافہ کرے گی۔ ایوان زیریں میں بات چیت کرتے ہوئے نودا نے کہا…

حکومت کی جانب سے تابکاری سے متعلق ماہر طبیعات کی ایٹمی نگران ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر نامزدگی

ٹوکیو: پچھلے سال کے فوکوشیما بحران کے بعد ٹوٹنے والا اعتبار بحال کرنے کی کوشش کے تناظر میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت نے جمعرات کو شونیچی تاناکا، جو تابکار طبیعات کے ماہر ہیں، کو نئے ایٹمی حفاظتی ادارے…

ہوکائیدو سے پرے کریش کے بعد امریکی ایف 16 کو دوبارہ پرواز کی اجازت

ٹوکیو: اتوار کو بحر الکاہل میں ایک طیارہ کریش ہونے کے بعد شمالی جاپان میں درجنوں امریکی ایف 16 لڑاکا طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اڈے کے اہلکاروں نے جمعے کو کہا کہ میساوا ائیر…

جاپان گلاسکو میں اسپین کے خلاف ‘معجزانہ فتح’ پر مسرور

ٹوکیو: جاپان جمعے کو انتہائی پرجوش تھا جب اس کی مردانہ سوکر ٹیم نے اولمپک کی سوکر تاریخ کے عظیم ترین اپ سیٹ میں سے ایک کرتے ہوئے اسپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ناقابل یقین شکست…

نومورا کے سی ای او انسائیڈر ٹریڈنگ اسکینڈل پر مستعفی

ٹوکیو: جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق، نومورا ہولڈنگز گروپ کے چیف ایگزیکٹو کینیچی واتانابے فرم میں ہونے والے رسواکن اسکینڈل کی ذمہ داری لیتے ہوئے مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ رپورٹ اس وقت آئی ہے جب جاپانی بروکریج فرم…

کیپکو چیف کی جانب سے تاکاہاما ری ایکٹر دوبارہ چلانے بارے اظہار خیال پر ایدانو کی ناراضگی

ٹوکیو: وزیر معیشت تجارت و صنعت یوکیو ایدانو نے جمعرات کو کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی (کیپکو) کے صدر کو ان کے اظہار خیال پر تنقید کا نشانہ بنایا جو انہوں نے بدھ کو یوٹیلیٹی کے دو مزید بند پڑے ایٹمی…

اوتسو کے مئیر کی جانب سے بلیئنگ کے بعد خودکشی کرنے والے طالبعلم کے والد سے معذرت

شیگا: صوبہ شیگا میں اوتسو شہر کے مئیر نے بدھ کو ایک 13 سالہ بچے کے والد سے معافی مانگی، جس نے پچھلے سال اکتوبر میں اسکول میں بلیئنگ کے بعد اپنے آپ کو ختم کر لیا تھا۔ اوتسو کے…

فوکوکا میں پولیس والا مجرم گینگ سے رشوت لیتے پکڑا گیا

فوکوکا: فوکوکا میں ایک اسسٹنٹ انسپکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ اس نے منظم جرائم کے گینگ سے تفتیشوں پر ہونے والی پیش رفت کی معلومات مہیا کرنے کے بدلے میں رشوت وصول کی…

یاماگوچی کے انتخابات میں نودا کی ایٹمی توانائی پالیسی کی آزمائش ہو گی

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا کی مابعد فوکوشیما ایٹمی توانائی پالیسی اتوار کو مقامی گورنر کے انتخاب میں کسوٹی پر پرکھی جائے گی، جہاں قابل تجدید توانائی کے حامی امیدوار کی اپ سیٹ جیت نودا کی لڑکھڑاتی انتظامیہ کے لیے…

ہیٹاچی کی جانب سے جنوبی کوریا میں ڈیٹا سنٹر خدمات کا آغاز

ٹوکیو: ہیٹاچی لمیٹڈ نے جنوبی کوریا میں ڈیٹا سنٹر خدمات کا آغاز کر دیا ہے، جن کا مرکزی ہدف کوریا میں کاروبار قائم کرنے والی جاپانی کمپنیاں ہیں۔ یہ خدمات ایل جی سی این ایس لمیٹڈ، جو کوریا کی بڑی…

اوداوارا کے پارکنگ لاٹ سے خاتون کی لاش برآمد

اوداوارا: اوداوارا، صوبہ کاناگاوا کے ایک پارکنگ لاٹ میں کھڑی کار سے بدھ کو ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے دوپہر سے قبل ایک شخص کی کال موصول کی جو اس پارکنگ ایریا کو…

وزیر محنت نے کارکنوں کی جانب سے تابکاری کے درجوں میں جعلسازی کے دعوے کی تفتیش کا حکم دے دیا

ٹوکیو: وزیر محنت یوکو کومیاما نے منگل کو ایک تفتیش کا حکم دیا جس کا مقصد ان دعووں کی حقیقت معلوم کرنا ہے کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ذیلی ٹھیکیدار نے اپنے کارکنوں کو تابکاری کی زد…

اوساکا یونیورسٹی میں ویتنامی پوسٹ گریجویٹ طالبعلم گھائل

اوساکا: پولیس نے ایک تفتیش کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد منگل کو اوساکا میں ایک بین الاقوامی طالبعلم کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے کی وجوہات کا پتا چلانا ہے۔ پولیس نے کہا کہ 28 سالہ ویتنامی…