فوکوشیما: جاپان کے گولڈن ویک کی چھٹیوں کے پہلے دن، ہفتے کو بہت سے رضاکار توہوکو کے تاراج شدہ علاقوں میں آئے۔ کیوتو سیساکو شینادن، جو ٹوکیو سے تعلق رکھنی والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، نے مینامی سوما،…
Author: محمد شاکر عزیز
2500 افراد کی ٹوکیو میں گے پرائڈ پریڈ
ٹوکیو: کوئی 2500 افراد نے اتوار کو ٹوکیو میں گے پرائڈ پریڈ میں مارچ کیا اور جاپان میں جنسی اقلیتوں کے کے حقوق کی کمزور تحریک کو تیز کرنے کی قسم کھائی۔ اس مجمعے، جو زیادہ تر لیزبئین، گے، دوہری…
یاماناشی میں رولر کوسٹر سے بولٹ گرنے کی وجہ سے خاتون زخمی
یاماناشی: پولیس نے پیر کو کہا کہ فوجیکو ہائی لینڈ، واقعی فوجیوشیدا، صوبہ یاماناشی میں اتوار کو ایک خاتون اس وقت زخمی ہو گئی جب ایک بولٹ رولر کوسٹر سے الگ ہو کر گر پڑا۔ تھیم پارک کے آپریٹر کے…
ٹریفک جام کا سراغ لگانے والی ٹیکنالوجی
ٹوکیو: ہنڈا موٹرکو نے دنیا کی پہلی ایسی ٹیکنالوجی کی کامیاب تیاری کا اعلان کیا ہے جو ممکنہ ٹریفک جام کا پتا لگا سکے گی اور تخمینہ لگا سکے گی کہ آیا گاڑی چلانے کا پیٹرن ٹریفک جام تخلیق کر…
اوباما سے ملنے کے لیے نودا کی امریکہ آمد
واشنگٹن: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو امریکہ کا دورہ شروع کیا جس کا مقصد پچھلے چند سال میں اتحاد میں آنے والی تلخیوں پر نیا ورق پلٹنا ہے؛ جبکہ یہ دورہ فوجیوں کی منتقلی کے پُر خارمسئلے پر…
میڈ کیفے اور اے کے بی 48 کے کنسرٹس میں جانے کے لیے گینگ نے 66 رہائشیوں کو لوٹ لیا
ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے پانچ آدمیوں کو ٹوکیو کے کم از کم 66 رہائشیوں کے ہاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اکیہابارا کے میڈ…
ہاراجوکو اوموتیساندو میں جاپان کے سب سے بڑے میکڈونلڈ کا افتتاح
ٹوکیو: میکڈونلڈ جاپان نے اتوار کو جاپان میں اپنے سب سے بڑے اسٹور کا افتتاح کیا۔ ہاراجوکو اوموتیساندو شاخ 795 مربع میٹر کا رقبہ گھیرے ہوئے ہے اور اس میں 328 گاہکوں کے لیے نشستیں ہیں۔ اس میں جلد ہی…
ناگانو کے دریا میں دو ماہ کا بچہ ڈوب گیا
ناگانو: پولیس نے پیر کو کہا کہ وہ ہفتے کو ناگانو صوبے کے دریا میں گر کر ڈوب جانے والے دو ماہ کے بچے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق، لڑکا، جس کا نام زین اوکادا…
ڈی پی جے اوزاوا کی پارٹی رکنیت بحال کرنے پر بحث کرے گی
ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹ آف جاپان کے سینئر اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی سابقہ سیکرٹری جنرل اچیرو اوزاوا کی جمعرات کو سیاسی چندے کے اسکینڈل سے بریت کے بعد پارٹی رکنیت بحال کرنے کے معاملے کو زیر بحث لائے گی۔…
عورت نے اوپر بیٹھ کر اپنا بچہ مار ڈالا
ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 41 سالہ خاتون کو اپنے 2 سالہ بچے کی موت پر حراست میں لیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ اس کے چہرے اور سینے پر بیٹھ گئی تھی۔…
فوکوشیما کی ککڑی/ کھیرے (کوکمبر) کا نام بدل کر ٹوکیو میں فروخت
ٹوکیو: حکام نے اتوار کو کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کا ایک تھوک فروش فوکوشیما میں اگنے والی ککڑی/ کھیرے کی پیکنگ اور نام بدل کر فروخت کرتا رہا ہے تاکہ ان کے اگنے کی جگہ کا پتا نہ لگے۔…
ٹوکیو ڈزنی لینڈ جانے والی بس گونما میں حادثے کا شکار ہونے سے 7 ہلاک
ٹوکیو: پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹوکیو سے 100 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع فوجیوکا، صوبہ گونما میں اتوار کی رات ٹوکیو ڈزنی لینڈ کو جانے والی ایک بس کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم سات…
کانتو میں 5.8 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
ٹوکیو: اتوار کی رات کانتو ریجن میں 5.8 شدت کا ایک زلزلہ آیا جس نے چیبا، ٹوکیو، کاناگاوا، سائیتاما، توچیگی، ایباراکی اور گونما صوبوں کو ہلا ڈالا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ رات سات بجکر اٹھائیس منٹ پر آیا۔…
ٹیپکو نے حکومت کو تنظیم نو کا منصوبہ جمع کروا دیا
ٹوکوی: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹیپکو نے جمعے کو ایک بڑی نقد رقم کی سرمایہ کاری کے بدلے جاپانی حکومت کو ملکیت کا ایک غالب حصہ پیش کیا جو اسے مزید نیچے جانے سے روکے گا۔…
حکومت، این پی اے بچوں کے لیے روڈ سیفٹی کے طریقوں کی تلاش میں
ٹوکیو: وزارت تعلیم اور نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ اس ہفتے رونما ہونے والے تین حادثات میں دو جانوں کے ضیاع اور 10 زخمی ہونے کے بعد وہ بچوں کے لیے روڈ سیفٹی بہتربنانے کے طریقے تلاش…
لوور کی سیر کے نام سے ایواتے میں نمائش کا آغاز
ایواتے: موریوکا، صوبہ ایواتے میں واقع ایواتے میوزیم برائے آرٹ میں لوور میوزیم پیرس کے فن پاروں کی ایک نمائش کا آغاز ہوا۔ میوزیم نے آفت زدہ ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 24 فن پارے جاپان بھیجے ہیں۔…
آدمی کی کلورین گیس سے اپنی اور بیٹوں کی جان لینے کی کوشش
کاناگاوا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو گرفتار کیا ہے جس نے خود کو اور اپنے دو بیٹوں کو گیس کی مدد سے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ اخبار پھینکنے والے…
پینٹا کی طرف سے جاپان میں میرینز کے “اہم” معاہدے کا خیر مقدم
واشنگٹن: امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا نے جمعے کو “جاپان کے ساتھ اوکی ناوا سے 9000 میرینز کی منتقلی کے اہم معاہدے” کی تعریف کی۔ یہ منتقلی، جس کے تحت فوجیوں کو گوام، ہوائی اور آسٹریلیا منتقل کیا جائے گا،…
اسمارٹ فونز کے پھیلاؤ سے این ٹی ٹی ڈوکومو کے کاروبار میں اضافہ
ٹوکیو: چوٹی کے جاپانی فون کیرئیر این ٹی ٹی ڈوکومو نے جمعے کو کہا کہ 2011 میں اضافی ٹیکس کے بوجھ کی وجہ سے نیٹ منافع میں کمی واقع ہوئی تاہم اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے آپریٹنگ منافع…
گوگل کے آنلائن ترجمہ کے بیس کروڑ صارفین
سان فرانسسکو: گوگل ٹرانسلیٹ نے جمعرات کو اپنی چھٹی سالگرہ اس خبر کے ساتھ منائی کہ بیس کروڑ سے زیادہ لوگ ماہانہ اس کی مفت ترجمے کی خدمات کو استعمال کرتے ہیں۔ “کسی ایک دن میں ہم تقریباً اتنا مواد…
جاپان کا “شیڈو شوگن” (پس پردہ بادشاہ گر) پھر عروج کی طرف رواں
ٹوکیو: اچیرو اوزاوا، جسے جمعرات کو فنڈنگ اسکینڈل سے بری کر دیا گیا، ایک پختہ کار منصوبہ ساز ہے جسے جاپان میں پیسے کی سیاست کی بدترین مثال سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ پس پردہ طاقت پر بھی اپنی گرفت…
پولیس نے مہلک کار حادثے کے ڈرائیور کے باپ کو متاثرین کا رابطہ نمبر دے دیا
کیوتو: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو کامیوکا پولیس ڈیپارٹمنٹ، صوبہ کیوتو کو سخت ڈانٹ پلائی جب ایک سینئر افسر نے پیر کے کار حادثے کا شکار ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کا رابطہ نمبر 18 سالہ مشتبہ ڈرائیور…