Author: محمد شاکر عزیز

پیناسونک کی طرف سے 780 ارب ین کے بدترین نقصان کا تخمینہ

ٹوکیو: پیناسونک نے جمعے کو خبردار کیا کہ مارچ تک ختم ہونے والے مالی سال میں اسے اپنی تاریخ کا بدترین نیٹ لاس یعنی 780 ارب ین دکھائی دے رہا ہے، جس کی وجہ اس نے مہنگے ین، تھائی لینڈ…

بچوں کی ٹانگیں توڑنے پر عورت کو ساڑھے چار سال قید

توچیگی: توچیگی کی ایک عدالت نے ایک 30 سالہ عورت کو چار نومولدوں کی ٹانگیں توڑنے کا قصور وار پائے جانے پر ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا اتسونومیا ڈسٹرکٹ کورٹ کی اشی کیگا برانچ نے…

اوموری کے برفانی طوفان میں 200 سے زائد کاریں پھنس گئیں

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اوموری ہائی وے پر سفر کرنے والی 200 سے زائد کاروں کو ایک برفانی طوفان نے رکنے پر مجبور کر دیا۔ پولیس کے مطابق، یہ مسئلہ جزیرہ نما شیموکیتا پر پیش آیا جو کہ…

باپ کو ڈائپر بدلتے ہوئے مارنے والا 38 سالہ بیٹا گرفتار

گونما: پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایک 38 سالہ شخص کو مبینہ طور پر اپنے 76 سالہ باپ کو تاکاساکی، صوبہ گونما میں مارنے پر حراست میں لیا ہے۔ پولیس تفتیش کے دوران ریوجی کیورابایاشی نامی آدمی…

سونی نے سالانہ نقصان کی حد دوگنا سے بھی زیادہ بڑھاتے ہوئے 220 ارب ین کر دی

ٹوکیو: ٹی وی کی گرتی فروخت، مہنگے ین اور تھائی لینڈ میں سیلابوں کی وجہ سے پیدواری تعطل کے مارے ہوئے سونی کارپوریشن نے جمعرات کو اکتوبر-دسمبر کی سہ ماہی کے لیے 159 ارب ین کے نیٹ لاس کا اعلان…

چین کی طرف سے زیر سمندر گیس ڈرلنگ پر جاپان کا احتجاج

ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو چین پر الزام لگایا کہ مشرقی بحر چین میں یکطرفہ طور پر گیس کے ذخائر کی تلاش متنازع علاقوں میں مشترکہ تلاش کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری نے رپورٹروں نے کہ…

ڈوکومو اور ڈزنی مشترکہ طور پر اسمارٹ فون اور موبائل خدمات مہیا کریں گے

این ٹی ٹی ڈوکومو اور دی والٹ ڈزنی کمپنی (جاپان) لمیٹڈ ڈوکومو پر ایک خصوصی اسمارٹ فون برانڈ “ڈزنی موبائل” متعارف کروائیں گے، اور اس کا اجرا فروری کے آخر میں شروع ہو گا جبکہ مارچ میں دوسرا ماڈل جاری…

حکومت 2015 میں نیا چائلڈ کئیر پروگرام شروع کرے گی

حکومت نے نئے ‘پری اسکول چائلڈ کئیر پروگرام’ کے ایک حتمی مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کنڈرگارٹن کو ڈے کئیر سینٹرز کے ساتھ اکٹھا کر دینا ہے۔ یہ اسکیم ڈے کئیر سنٹرز کی ویٹنگ لسٹوں پر موجود…

نئی کتاب میں مصنف کا جاپان کے غیرملکیوں کی ‘زیرزمین حقیقتوں’ پر اظہار خیال

جاپان کے یک نسلی سماج ہونے کا افسانہ عرصہ ہوا اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ گلوبلائزیشن کی بڑھوتری کے بعد سے جاپان میں کام کاج کرنے اور رہنے سہنے والے غیرملکیوں کو دیکھا جانا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ ایک…

جاپان، امریکہ ایران پر پابندیوں کا معاملہ زیرغور لائیں گے

ٹوکیو: وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے منگل کو کہا کہ جاپان اور امریکہ ایران پر پابندیوں کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ گیمبا نے کہا کہ جاپان کی وزارت معیشت، تجارت، صنعت، وزارت خارجہ اور داخلہ کے سینئر اہلکار…

109 پر 110 بار کال کر کے پولیس سے بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار

میازاکی: پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایک 51 سالہ بےروزگار آدمی کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر میازاکی شہر میں پولیس کو تنگ کرنے کے لیے 109 کالیں کیں۔ پولیس کے مطابق، اس آدمی…

فوکوشیما پلانٹ کے قریبی گاؤں کے مئیر کا رہائشیوں پر گھر واپسی پر زور

داخلہ بند علاقے کے کنارے پر واقع گاؤں کاواؤچی نے منگل کو وہاں کے 2500 سے زائد مکینوں سے کہا کہ تابکاری کی صفائی کی بڑے پیمانے کی کوششوں کے بعد داخلہ بند علاقے کے باہر موجود اس گاؤں میں…

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سگریٹ پینے والوں کی شرح تاریخ میں کم ترین

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر نے جاپان میں عادتاً سگریٹ پینے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق، جاپان میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد ریکارڈ رکھنے کے…

جاپان کی ملازمتی چکی میں کارکن اور فرمیں دونوں کا پِسنا جاری

ٹوکیو: یونیورسٹی کے سال سوم کی طالبہ ساکی فوجی بہت احتیاط سے مرتب کردہ ڈائری کے اوراق الٹ رہی ہے جس میں اس کی چھ مہینوں کی تلاش ملازمت کا احوال درج ہے اور آنے والے انٹرویوز کی تاریخیں بھی…

نیا زلزلیاتی نظام تیار/ محققین زلزلے کے بعد مزید بہتری انداز میں پیشن گوئی کے قابل ہو سکیں گے

جامعہ ٹوکیو کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایک سسٹم تیار کیا ہے جو اگلی نسل کے سپر کمپیوٹروں کو استعمال کر کے زلزلے کے بعد زمین کے ارتعاش، سونامی اور قشر ارض میں حرکت کی  بیک وقت پیشن گوئی کرے…

آئی ایم ایف کی جاپان کو کنزمپشن ٹیکس سہ گنا کرنے کی ترغیب

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ نے پیر کو کہا کہ جاپان کو اپنا پہاڑ سا قرضہ نیچے لانے کے لیے کنزمپشن ٹیکس کو تین گنا کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ایشیائی چیف انوپ سنگھ نے کہا کہ جاپان کا…

دو جاپانی آٹو سپلائر امریکہ میں پرائس فکسنگ کا جرمانہ بھریں گے

امریکی محکمہ انصاف نے پیر کو اعلان کیا کہ دو جاپانی آٹو سپلائرز نے امریکہ میں گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت کے سلسلے میں پرائس فکسنگ کی سازش کے مقدمے میں جرمانے کے طور پر  نصف ارب ڈالر سے زائد…

سونامی کے ہزاروں لاپتہ افراد کی تلاش جاری

ایک کوسٹ گارڈ کشتی جاپان کے سونامی سے تاراج ساحلوں کے ساتھ ساتھ سمندروں میں پانی کو چیرتی چلی جاتی ہے۔ ان بےرحم سرمئی پانیوں کے نیچے کہیں شاید ہزاروں لوگوں کے نہ ملنے والے جسم موجود ہیں، جو ملک…

وزارت محنت نے ‘طاقت کے بل پر ایذارسانی’ کی تعریف جاری کر دی

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت اور ویلفئیر نے ‘طاقت کے بل پر  ایذارسانی’ کرنے کی اصطلاح کی پہلی تعریف جاری کر دی ہے۔ وزارت کے مطابق ‘طاقت کے بل پر ایذارسانی’ (جاپانی لفظ ‘پاواہارا’) کا شکار ہونے کا دعوی کرنے والےاور…

آئی اے ای اے نے جاپانی ری ایکٹر ٹیسٹوں کو گرین سگنل دے دیا

ٹوکیو: اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی نے منگل کو جاپان کے ری ایکٹر سیفٹی ٹیسٹوں کو منظور کر لیا، تاہم اس نے کہا کہ فوکوشیما کے پگھلاؤ کی بعد کمپنیوں کو آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں بہتری پیدا کرنا…