Author: محمد شاکر عزیز

سونی نے پلے اسٹیشن کے لیے مجازی حقیقت پر مشتمل نمونہ ہیڈ سیٹ متعارف کروا دیا

سان فرانسسکو: سونی کارپوریشن نے منگل کو اپنے پلے اسٹیشن 4 گیم کنسول کے لیے مجازی حقیقت پر مشتمل ایک نئے ہیڈ سیٹ لوازمے کا نمونہ متعارف کروایا۔ اس کی نقاب کشائی سالانہ گیم ڈویلپرز کانفرنس، سان فرانسسکو میں کی…

ویتنام کے لیڈر کا علاقائی تنازعات میں قوت کے استعمال کے خلاف انتباہ

ٹوکیو: ویتنام کے صدر نے منگل کو علاقائی تنازعات میں طاقت کے استعمال کے خلاف خبردار کیا۔ ان کا ملک اور اس کے پڑوسی جارح تر ہوتے چین سے نبرد آزما ہیں۔ ہر فریق جنوبی بحر چین پر دعویٰ کرتا…

سابق باس کو مہلک انداز میں گھائل کرنے اور مکان کو آگ لگانے پر آدمی گرفتار

آئچی: پولیس نے ایک 42 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے تویوکاوا، صوبہ آئچی میں اپنے سابق سپروائزر کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے…

اے کے بی 48 کے خالق نے ٹوکیو اولمپک بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی؛ مخالفت میں پٹیشن بھی شروع

ٹوکیو: ٹوکیو 2020 اولمپکس کے بورڈ پر تنقید کی گئی تھی کہ صرف بوڑھے مرد ہی اس پر حکمران ہیں۔ اس پر خواتین اور سابق اولمپئن افراد کو اس میں شامل کیا گیا۔ اور اب منتظمین کو ایک میوزک پروڈیوسر…

جاپان کی باری پر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمالی کوریائی سفیر واک آؤٹ کر گیا

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے لیے شمالی کوریا کے سفیر انسانی حقوق کونسل کی ایک سماعت کے دوران اپنی نشست سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔ اس وقت جاپان کا خطاب شروع ہونے والا تھا۔ سو سے پیون نے پہلے تو…

اوکی ناوا میں جوڈو کی مشق کے دوران 9 سالہ بچہ ڈھیر ہو گیا

اوکی ناوا: اتوار کی صبح تومیگوسوکوشی، اوکی ناوا میں جوڈو کی مشق کے دوران ایک 9 سالہ بچہ ڈھیر ہو گیا اور اس کی حالت نازک تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بچہ سر درد کی شکایت کر رہا تھا…

خلیج ٹوکیو میں دو مال بردار جہازوں کا تصادم، 1 ہلاک 8 لاپتہ

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ منگل کو علی الصبح خلیج ٹوکیو میں دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے۔ اس وجہ سے ایک چینی رکنِ عملہ ہلاک اور آٹھ دیگر لاپتہ ہو گئے۔ پانامہ کے جھنڈے کا حامل…

عاشقوں کا جھگڑا، آدمی خاتون کو گھائل کرنے پر زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے ایک 64 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر کوگانئے، ٹوکیو میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک 59 سالہ خاتون پر چاقو سے وار کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، مشتبہ کی شناخت تومیوشی ماؤچی…

جاپان کریمیا کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ روس کی “افسوسناک” حرکت پر اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا۔ روس نے یوکرائن سے الگ ہونے کے لیے کریمیا میں ہوئے ریفرینڈم کو تسلیم کیا تھا۔ روسی صدر پوتن نے…

قومی سلامتی بہتر بنانے کے لیے جاپان میں سائبر حملوں پر پہلی مشق کا انعقاد

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو ایک مشق کے دوران تمام سرکاری شعبوں پر بھرپور سائبر حملے کیے۔ ملک 2020 اولمپکس کی میزبانی کی تیاری میں ہے اور اس مشق کا مقصد قومی سلامتی کو بہتر بنانا تھا۔ جاپان نے برطانیہ…

سونامی سے تباہ حال ماہی گیر بندرگاہیں نئی زندگی پانے لگیں

تونی، جاپان: جب سونامی نے شوئچی ساتو کی سمندری غذا پراسیس کرنے کی فیکٹری کو تباہ کر دیا تو ان کا کام ختم ہو گیا۔ تاہم بالآخر اسے ایک نئی زندگی مل گئی ہے۔ تین برس بعد ساتو ان کاروباریوں…

معیشت، قیمتیں پیشن گوئی کے مطابق آن ٹریک: بینک آف جاپان کی اجلاس کاروائی

ٹوکیو: بینک آف جاپان کے بورڈ اراکین نے اتفاق کیا کہ معیشت اور قیمتیں ان کی پیشن گوئی کے مطابق حرکت پذیر ہیں۔ یہ بات 17 اور 18 فروری کو ہونے والے مرکزی بینک کے اجلاس کی کاروائی سے پتا…

میزوہو امریکہ، کینیڈا میں ایم ٹی گاکس کے خلاف اجتماعی مقدمات میں شامل

واشنگٹن: جاپان کے سب سے بڑے قرض دہندگان میں سے ایک میزوہو بینک کو شمالی امریکہ میں ایم ٹی گاکس کے انہدام کے بعد مقدمات میں گھسیٹ لیا گیا ہے۔ ایم ٹی گاکس کبھی دنیا کی سب سے بڑی بِٹ…

ممکنہ طور پر لاپتہ جاپانی خاتون غوطہ خور کی لاش انڈونیشیا سے دریافت

مالانگ، انڈونیشیا: انڈونیشی پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک جاپانی خاتون کی لاش دریافت ہوئی ہے۔ خیال ہے کہ یہ وہی خاتون ہے جو ایک ماہ قبل چھ دیگر خواتین کے ہمراہ بالی کے نزدیک لا پتہ ہو گئی…

پینا سانک چین میں بھیجے گئے ملازمین کو ‘آلودگی کی تنخواہ’ دے گا

ٹوکیو: جاپانی الیکٹرونکس دیو پینا سانک کا کہنا ہے کہ وہ چین بھیجے گئے ملازمین کو ایک خصوصی اجرتی پریمیم دے گا۔ اس کا مقصد ملک کی خطرناک فضائی آلودگی کی تلافی کرنا ہو گا۔ یہ کسی عالمی کمپنی کی…

حکومت نے ہتھیاروں کی برآمد پر پابندیوں میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری کر لی

ٹوکیو: جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے عدم تشدد کے حامی ملک کی خود پر عائد کردہ اسلحہ برآمد پابندیوں پر نظرِ ثانی کے منصوبے تیار کر لیے ہیں۔ ایک ایسا اقدام جو چین کو غصہ…

ٹوکیو میں ایٹمی بجلی کے خلاف ہزاروں افراد کی ریلی

ٹوکیو: ہزاروں مہم چلانے والوں نے ہفتے کو ٹوکیو میں ایٹمی بجلی کے خلاف ریلی نکالی۔ یہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت اور یوٹیلیٹی کمپنیاں جنوبی جاپان میں ری ایکٹر دوبارہ چلانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ 5000…

چین کے صارفی ٹی وی شو پر کیمرہ ساز نیکون کی شامت

شنگھائی: نیکون کارپوریشن کو چین میں بغور دیکھے جانے والے ایک صارفی ٹی وی شو میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شو میں کہا گیا کہ کیمرہ ساز کمپنی چین میں ناقص مصنوعات بیچتی ہے اور مقامی صارفین کو…

مغویہ میگومی یوکوتا کے والدین کی شمالی کوریائی نواسی سے ملاقات

ٹوکیو: جاپان کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو کہا کہ ایک اغوا شدہ جاپانی بچی کے والدین نے پہلی مرتبہ اس کی بیٹی سے ملاقات کی ہے۔ اس لڑکی کو 1977 میں 13 سال کی عمر میں شمالی کوریا اغوا…