Author: محمد شاکر عزیز

جاپانی جنگی معذرت نامے پر آبے کا اظہارِ خیال، جنوبی کوریا کا اظہارِ اطمینان

سئیول: جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہئے نے ہفتے کو جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے کے اظہارِ خیال پر اطمینان ظاہر کیا۔ آبے نے کہا تھا کہ ان کی حکومت زمانہ جنگ میں برتاؤ کے معاملے پر پچھلی کابیناؤں کے…

اسکول کی تعمیراتی جگہ پر پھٹّا گرنے سے کارکن کچل کر ہلاک

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ٹوکیو کے توشیما وارڈ میں ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ اس پر ایلیمنٹری اسکول کی تعمیراتی جگہ پر کام کے دوران ایک 500 کلو وزنی لکڑی کا پھٹّا گِر پڑا اور وہ کچلا…

فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے کارکنوں کی ٹیپکو کے خلاف ریلی

ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے کارکنوں نے جمعے کو آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ان کو شکایت تھی کہ معمولی تنخواہ کے عوض انہیں خطرناک حالات میں کام پر مجبور کیا جاتا ہے۔ قریباً 100…

جلے ہوئے گھر سے 3 لاشیں دریافت، قتل و خودکشی کے دوہرے واقعے کا شبہ

یوکوہاما: پولیس نے کہا کہ یوکوہاما کے کونان وارڈ میں جمعے کی رات آتش زنی سے تباہ شدہ ایک مکان کے ملبے سے تین لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے کہا، ایک لاش ایک شخص کی تھی جس نے بظاہر آگ…

جاپان، شمالی کوریا چین میں مذاکرات بحال کریں گے

ٹوکیو: جاپانی اور شمالی کوریائی حکومت اور ریڈ کراس کے اہلکار اگلے ہفتے چین میں بات چیت دوبارہ سے شروع کریں گے۔ انہوں نے 2012 کے اوائل کے بعد اس ماہ دوبارہ ایک ملاقات کی تھی۔ آئندہ مذاکرات 19 اور…

3.11 کی تاریخ تلاش کرنے کی بدولت یاہو جاپان 25 ملین ین عطیہ کرے گا

ٹوکیو: منگل کو یاہو جاپان نے یاہو پر 3.11 کی تاریخ (جب فوکوشیما کی آفت آئی) کی ہر تلاش پر عطیات کا اعلان کیا۔ ہر تلاش پر عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بچوں کے لیے 10 ین…

وزارت اجرتیں بڑھانے سے انکار کرنے والی فرموں کے نام جاری کرے گی

ٹوکیو: جاپان کی وزارتِ تجارت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایک بے نظیر قدم اٹھاتے ہوئے ایسی فرموں کے نام جاری کرے گی جنہوں نے سالانہ مزدور مذاکرات کے دوران اپنے ملازموں کی تنخواہ نہیں بڑھائی۔ وزیرِ اعظم تنخواہ…

این فرینک کی ڈائری مجروح کرنے کے کیس میں آدمی پر الزام عائد

ٹوکیو: پولیس نے کہا کہ ٹوکیو کی لائبریریوں میں این فرینک کی “ایک نوجوان لڑکی کی ڈائری” نامی کتاب کی نقول کو مجروح کرنے پر جمعے کو ایک شخص گرفتار ہوا۔ یہ ایک ایسا کیس ہے جس نے جاپانی سیاست…

زمانہ جنگ کی جنسی غلامی کے معذرت نامے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، آبے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے جمعے کو کہا کہ ان کی حکومت 1993 کی تاریخی حیثیت کی حامل “تسکین بخش خواتین” کی معافی پر نظر ثانی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگی چکلوں کے نظام میں…

توہوکو کے رضاکاروں کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی

ٹوکیو: جاپان کی قومی کونسل برائے سماجی بہبود کے مطابق، سونامی زدہ علاقے توہوکو میں تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے والے رضاکاروں کی تخمینہ شدہ تعداد کم از کم 1.33 ملین ہو گئی۔ کونسل کے مطابق، 2011 میں…

چین کا ملائیشیا کے طیارے کی تلاش میں جاپانی مدد کا شکریہ

بیجنگ: چین نے بدھ کو جاپان کے لیے خیر خواہی کے جذبے کا اظہار کیا۔ چاہے بالواسطہ ہی سہی، لیکن اس نے ملائیشیا ائیر لائنز کے طیارے کی تلاش میں مدد کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔ یہ طیارہ ویک…

آماری نے اجرتیں نہ بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف اقدام کا عندیہ دے دیا

ٹوکیو: وزیرِ معیشت آکیرا آماری نے بدھ کو سالانہ انتظامیہ مزدور بات چیت کے موقع پر اجرتیں نہ بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف اقدام اٹھانے کی دھمکی سی دے کر ان پر دباؤ میں اضافہ کر دیا۔ انہوں نے واضح…

4000 افراد نے فوکوشیما آفت پر جنرل الیکٹرک، توشیبا، ہیٹاچی پر مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: ایٹمی سامان کے فراہم کنندگان جنرل الیکٹرک، توشیبا اور ہیٹاچی کے خلاف ایک اجتماعی عوامی مقدمے کے مدعیوں کی تعداد بڑھ کر 4000 تک پہنچ گئی ہے، یہ بات سرکردہ وکیل نے بدھ کو بتائی۔ مدعی فوکوشیما ایٹمی آفت…

پولیس این فرینک کی ڈائری مجروح کرنے پر آدمی سے پوچھ گچھ میں مصروف

ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایک بے روزگار شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ شبہ ہے کہ اس نے ٹوکیو کے دو وارڈز کی آٹھ لائبریریوں اور کئی کتابوں کی دوکانوں پر این فرینک کی “ایک…

جاپان نے ری اسٹارٹ کی جانچ پڑتال کے لیے دو ری ایکٹر فوری فہرست میں شامل کر دئیے

ٹوکیو: جمعرات کو جاپان نے صوبہ کاگوشیما کے دو ری ایکٹروں کو حفاظتی جانچ پڑتال کے حتمی مرحلے کے لیے فوری فہرست میں شامل کر لیا۔ اس سے ملک کی ایٹمی صنعت کی واپسی ایک قدم اور قریب آ گئی…

سافٹ بینک ٹائیکون سون امریکہ میں ٹیلی کام قیمتوں کی مسابقت پذیری کے خواہاں

واشنگٹن: سافٹ بینک نے منگل کو اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ جاپان کی طرح امریکیوں کے لیے بھی مسابقت پذیری میں اضافہ کر سکتا ہے۔ سافٹ بینک اپنے امریکی وائرلیس یونٹ اسپرنٹ کے ذریعے ٹی…

جاپان، امریکہ میں ‘گرے زون’ فوجی خطرات پر مذاکرات میں چین پر اختلافِ رائے

ٹوکیو / واشنگٹن: جاپان اور امریکہ مذاکرات شروع کرنے جا رہے ہیں کہ جاپان کے خلاف کم شدت کے مسلح حملوں کی صورت میں کیسے جوابی کاروائی کی جائے۔ ٹوکیو میں سرکاری اہلکاروں کو پریشانی ہے کہ ان کا اتحادی…

میتو میں 3 جگہ آگ لگنے کا شبہ آتش زنی کرنے والے پر

ایباراکی: پولیس والے میتو، صوبہ ایباراکی میں آگ لگنے کے تین مشتبہ واقعات کی تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ واقعات پیر کی رات رونما ہوئے۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، پہلی آتش زنی میں رات 11:45 بجے کے قریب ہیگاشیہارا…