Author: محمد شاکر عزیز

میرے جسم میں سگنل آئے کہ لوگوں پر حملہ کروں، چاقو زنی کا ملزم

ٹوکیو: ایک سابق گینگ ممبر، جسے ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں منگل کی صبح تویوچو سب وے اسٹیشن کے باہر چار لوگوں کو اندھا دھند چاقو چلا کر زخمی کرنے پر حراست میں لیا گیا، نے پولیس کو کہا ہے…

ٹیپکو نے فوکوشیما پلانٹ کے کولنگ سسٹمز کو جزوی طور پر بجلی کی فراہمی بحال کر دی

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر انجینئروں نے منگل کو ٹھنڈا کرنے کے نظام دوبارہ چلانے میں  جزوی طور پر کامیابی حاصل کی، جب بجلی کے انقطاع نے سونامی ٹکرانے کے دو برس بعد بھی ان کی…

چینی فوجی اہلکاروں نے جاپانی تباہ کار پر بحری جہاز کا ریڈار مرکوز کرنے کا اعتراف کر لیا

ٹوکیو: سینئر چینی فوجی اہلکاروں نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین جزائر کے تنازعے کے دوران ایک فریگیٹ نے اپنا ریڈار جاپانی تباہ کار جہاز پر مرکوز کر لیا تھا۔ کیودو نیوز ایجنسی کی پیر…

ہوکائیدو میں برف پر ماہی گیری کرنے والا جوڑا خیمے میں کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے ہلاک

ہوکائیدو: پولیس نے پیر کو کہا کہ برفانی جھیل پر ماہی گیری کرنے والا ایک جوڑا مینامی فُورانو، ہوکائیدو میں مردہ پایا گیا، جو بظاہر کاربن مونو آکسائیڈ کے زہریلے اثرات سے رونما ہونے والا حادثہ لگ رہا ہے۔ فُوجی…

2011 میں 8 فیراری اور ایک لیمبورگنی کاروں کے ٹکرانے کے واقعے میں 10 ڈرائیوروں پر فردٕ جرم

یاماگُوچی: دسمبر 2011 میں صوبہ یاماگُوچی میں کم از کم 10 اسپورٹس کاروں کے ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے واقعے میں بالآخر 10 ڈرائیوروں پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس کریش میں آٹھ فیراری اور ایک…

ایبے چین، جنوبی کوریا کے نئے رہنماؤں سے جلد ملنے کے لیے پُر امید

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پیر کو کہا کہ وہ چینی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں سے جلد ملنے کے لیے پُر امید ہیں تاکہ الگ الگ علاقائی تنازعات پر کشیدہ تعلقات میں بہتری پیدا کی جا سکے۔ ایبے نے…

این ای سی ناریتا کے ہوائی اڈے پر نان اسٹاپ گیٹ کی آزمائشوں میں حصہ لے گا

ٹوکیو: این ای سی کارپوریشن نان اسٹاپ گیٹ سسٹم کی آزمائشوں کے لیے ایک سیکیورٹی نظام مہیا کر رہا ہے۔ یہ آزمائشیں ناریتا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کارپوریشن اتوار سے شروع کر رہی ہے۔ فی الوقت ناریتا کے بین الاقوامی ہوائی…

ایبے کا آئین میں تبدیلی، ‘پُر فخر جاپان’ کی دوبارہ تعمیر کا عہد

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو جاپان کے عدم تشدد کے حامی آئین کو تبدیل کرنے کا  عہد کیا — ایک ایسا اقدام جو ان دونوں ممالک (چین و جنوبی کوریا) میں بے چینی پیدا کر دے گا،…

بوڑھی عورتوں نے ‘اوباچن’ پارٹی بنا لی

ٹوکیو: جاپانی میں لفظ ‘اوباچن’ کا مطلب آنٹی ہوتا ہے، تاہم کبھی یہ درمیانی عمر کی عورتوں کے لیے تحقیر آمیز انداز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئی بہت زیادہ عورتیں اپنے لیے یہ لفظ منتخب نہیں کریں گی،…

جاپان کے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات ‘ڈھکوسلا’ — فورڈ

برسلز: فورڈ موٹر کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، جاپان اپنی معیشت کو درآمدات کے لیے کھولنے پر حقیقتاً دلچسپی نہیں رکھتا  اور آنے والے آزاد تجارتی مذاکرات “ڈھکوسلا” ہیں۔ یاد رہے کہ جاپان اس ماہ کے آخر میں…

ماسک والے شہری اسمبلی کے رکن کو اجلاسوں کے دوران ماسک پہننے سے روک دیا گیا

ٹوکیو: ماسک والے ریسلروں کے حقوق کی مہم کو 11 مارچ کو اس وقت ایک دھچکا لگا جب بلدیاتی قانون ساز بننے والے ریسلر سکل ریپیر اے جی کو بلدیاتی اسمبلی کے ایک طے شدہ اجلاس میں ماسک پہن کر…

ایٹمی بجلی گھروں کی بندش تیسرے برس میں داخل، جاپان کو ایندھن کے بھاری بل کا سامنا

ٹوکیو: جاپان کی ایٹمی بجلی سازی کی صنعت کا دوبارہ سے آغاز ملک کے وزیرِ اعظم کی اقتصادی بصیرت کے لیے انتہائی اہم قسم کا معاملہ ثابت ہو رہا ہے جیسا کہ فوکوشیما کی آفت کے بعد ایندھن پر بھاری…

آل بلیک کا سابق کھلاڑی کولنز چاقو رکھنے پر ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا، آل بلیکس کا سابق فلینکر (رگبی کے کھلاڑیوں کی میدان میں ایک پوزیشن کا نام) جیری کولنز جاپان میں حراست میں لیا گیا ہے جس پر ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں گھریلو چھری لے جانے…

چین نے جاپان کے لیے سابق سفیر کو نیا وزیرِ خارجہ تعینات کر دیا

بیجنگ: چین کی پارلیمان نے ہفتے کو جاپان کے لیے ایک سابق سفیر وانگ یی کی بطور نیا وزیرِ خارجہ تعیناتی کی منظوری دی جبکہ دونوں ایشیائی دیو متنازع جزائر پر انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں۔ 59 سالہ وانگ 2004…

ٹیوٹا نے سیٹ بیلٹ کے مسئلے پر 310,000 ایف جے کروزر ایس یو ویز واپس منگوا لیں

نیویارک: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن پوری دنیا سے اپنی 310,000 ایف جے کروزر سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے چونکہ زیادہ استعمال سے سیٹ بیلٹ کا آنکڑا الگ ہو سکتا ہے۔ واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں سے دو تہائی…

جاپان ٹی پی پی مذاکرات سے باہر رہنا افورڈ نہیں کر سکتا، ایبے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو کہا کہ جاپان آزاد تجارتی مذاکرات میں حصہ لے گا جن کا مقصد ایک بہت بڑا آزاد تجارتی معاہدہ تشکیل دینا ہے جس میں دنیا کی 40 فیصد اقتصادیات ملوث ہو سکتی…

جاپان کو ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے جمعہ کو امریکی پشت پناہی والے پیسفک آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کے لیے جاپانی دلچسپی کا  محتاط انداز میں خیر مقدم کیا، اور زور دیا کہ ٹوکیو کو امریکی مال و خدمات کی راہ میں عرصہ…

کابینہ نے بچوں کے اغوا کے معاہدے کی منظوری دے دی

ٹوکیو: ایک حکومتی ترجمان کے مطابق، جاپان نے جمعہ کو عرصہ دراز سے التواء کا شکار بچوں کے اغوا کے معاہدے کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا جب وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی کابینہ نے اس کی منظوری دے…