Author: محمد شاکر عزیز

حکومت وسطی اور مغربی جاپان میں بجلی کے استعمال میں 20 فیصد کمی کی خواہاں

ٹوکیو: جاپانی حکومت وسطی اور مغربی جاپان میں واقع فرموں اور گھرانوں سے کہے گی کہ وہ بجلی کے استعمال میں 20 فیصد تک کمی کریں؛ یہ بات اتوار کی ایک رپورٹ سے پتا چلی ہے جبکہ ملک گرما میں…

ایف-35 کی بڑھتی ہوئی لاگتوں سے جاپان اور دوسرے ممکنہ خریدار پریشان

واشنگٹن: جاپان اور پینٹاگون کے نئے لڑاکا جیٹ ایف 35 کی پشت پناہی کرنے والے دوسرے ممالک اس پروگرام کی بڑھتی ہوئی لاگتوں اور متواتر التواء پر تشویش کا شکار ہیں، جبکہ کچھ ممالک اس میں سرمایہ کاری کو ملتوی…

پبلک کمپنیوں اور فرموں کو قبل از ٹیکس منافع میں 24 فیصد اضافے کی توقع: سروے

ٹوکیو: ہفتے کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ جاپان کی پبلک فرموں (جن کے شئیرز کی عوامی خرید و فروخت ہو سکے) کو امید ہے کہ موجودہ مالی سال میں قبل از ٹیکس منافع 24 فیصد تک بڑھ…

یورپی قرضہ بحران جاپانی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ: وزیر اعظم

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ویک اینڈ پر ڈاؤ جونز کو انٹرویو میں یورپی قرضہ بحران کو مہنگے ین کے پیچھے سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران جاپانی معیشت کے لیے سب سے بڑا…

ہیوگو کے اسٹور میں نقب زنی میں چور 1.5 ملین ین لے اڑا

ہیوگو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک آدمی نے نیشینومیا، صوبہ ہیوگو میں واقع ایک اسٹور سے 1.5 ملین ین لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق، یہ آدمی استعمال شدہ برانڈ نیم مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹور ایکو-رنگ میں جمعے…

سائبر چارم سیاحتی مہم کے لیے جاپان بلاگروں کی تلاش میں

ٹوکیو: عرب بہاریہ انقلاب کے ایکٹوسٹوں اور بچوں کا ایک چینی مصنف بلاگروں کے اس اصطفائی گروپ میں شامل ہیں جنہیں جاپان میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ پچھلے سال کی آفات کے بعد سیاحتی صنعت کی بحالی کے لیے…

جاپان، چین، جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کو ایٹمی تجربے پر وارننگ

بیجنگ: چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے اتوار کو شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ مزید کوئی ایٹمی تجربہ برداشت نہیں کریں گے؛ یہ بات جنوبی کوریا کے صدر نے ان خدشات کے دوران کہی ہے کہ پیانگ یانگ…

صوبہ ہیروشیما کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 7 ہلاک

ہیروشیما:مقامی پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، صوبہ ہیروشیما میں اتوار کو ایک ہوٹل میں آتش زنی سے سات لوگ ہلاک ہو گئے۔ “سات لوگ، جن میں تین مرد اور چار خواتین شامل تھیں، ہلاک ہوئے۔ تین مہمانوں کی حالت…

وزیر اعظم کی طرف سے مخالفین کو کنزمپشن ٹیکس کا بل پاس کرنے میں تعاون پر زور

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے اراکین پر زور دیا کہ وہ 2015 تک کنزمپشن ٹیکس 10 فیصد تک بڑھانے کا بل پاس…

ٹیپکو نے باضابطہ طور پر حکومت کو گھریلو صارفین کے نرخ بڑھانے کی درخواست کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعے کو باضابطہ طور پر حکومت کو درخواست کی کہ جولائی میں گھریلو صارفین کے بجلی کے نرخ 10 فیصد تک بڑھائے جائیں۔ یہ درخواست، جسے وزیر تجارت، صنعت اور معیشت یوکیو ایدانو…

توچیگی میں ٹکر مار کر بھاگنے کے واقعے میں خاتون ہلاک

توچیگی: اویاما، صوبہ توچیگی میں ایک خاتون جمعے کی صبح ٹکر مار کر بھاگنے کے کیس میں ہلاک ہو گئی۔ ہنگامی خدمات نے رات ساڑھے بارہ کے قریب ایک عام آدمی کی کال وصول کی جس میں انہیں بتایا گیا…

شامی راج اقوام متحدہ کے امن منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے، اپوزیشن لیڈر کا ٹوکیو میں بیان

ٹوکیو: “شامی حکومت 14 ماہ سے جاری اندرونی تنازعے کو ختم کرنے والے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،” اپوزیشن لیڈر برہان غالیون نے جمعے کو ٹوکیو میں نامہ نگاروں کو بتایا۔ “حکومت…

فیس بک سوشل ایپس کے لیے آنلائن سنٹر کھولے گا

سان فرانسسکو: فیس بک ننھے پروگراموں کے لیے ایک آنلائن آیپ سنٹر کھول رہا ہے جو صف اول کے سماجی نیٹ ورک میں اضافی خصوصیات مہیا کرتے ہیں، جیسا کہ Pinterest یا Draw Something۔ “ایپ سنٹر ایسی موبائل ایپس کی…

مائیکرون ایلپیدا کی خریداری کے لیے مذاکرات میں

ٹوکیو: امریکی چِپ ساز مائیکرون ٹیکنالوجی انک کا کہنا ہے کہ وہ ایلپیدا میموری انک کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے مذاکرات میں ہے، جس نے اس سال کے شروع میں جاپان کے سب سے بڑے صنعتی دیوالیہ پن کی…

دائت میں ملازمت پیشہ خواتین کی مدد کے لیے بل پر بحث

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو ایک مجوزہ بل کی تفصیلات کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد نئے نگہداشتی مراکز، بنام “کودوموئن” قائم کر کے ملازمت پیشہ خواتین کی بہتر انداز میں مدد کرنا ہے۔ جمود کا…

ٹوکیو کے سیتاگایا وارڈ میں آتش زنی سے تین ہلاک

ٹوکیو: ٹوکیو کے سیتاگایا وارڈ میں جمعے کو علی الصبح ایک مکان میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیتاگایا کے میاساکا نامی علاقے میں ایک دو منزلہ لکڑی کے مکان میں صبح چھ بجے…

آفات، مہنگے ین کے باوجود نسان کی ریکارڈ سیلز

ٹوکیو: جاپانی کار ساز ادارے نسان نے پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے پیداوار پر پڑنے والے اثرات کو جھاڑتے ہوئے جمعے کو 341.43 ارب ین کے سالانہ نیٹ منافع اور ریکارڈ فروخت کا اعلان کیا۔ جاپان کے دوسرے…