Author: محمد شاکر عزیز

فوکوشیما کا انخلائی علاقہ مراحل میں صاف کیا جائے گا

تباہ حال فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع انخلا شدہ علاقے کو مراحل پر مشتمل ایک حکومتی منصوبے کے تحت مونسپلٹی حدود کے ساتھ ساتھ پانچ زون میں تقسیم کر دیا جائے گا اور اسی کے مطابق…

3 آفت زدہ صوبوں میں سول انجینئرز کی ضرورت

11 مارچ کی آفت سے متاثر ہونے والی توہوکو ریجن کی کئی ایک ساحلی میونسپلٹیاں اور فوکوشیما ایٹمی بحران سے متاثر ہونے والے علاقے سول انجینئرز اور دوسرے معاونتی عملے کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ اخباری سروے، جس میں…

ایٹمی توانائی کمیشن کا ایٹمی پلانٹ کے کارکنوں کی پس پردہ چیکنگ پر زور

ایٹمی توانائی کے ایک پینل نے ایٹمی بجلی گھروں پر کام کرنے والے کارکنوں کی پس پردہ جانچ پر زور دیا ہے تاکہ ایسے مراکز پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا تدارک ہو سکے۔ ایسی ایک تجویز کو حکومت نے…

مالیاتی منڈیوں میں مداخلت کا درجہ افشا کرنے پر ازومی زیر عتاب

ٹوکیو: جاپان کے وزیر خزانہ پر مخالفوں نے ملکی راز افشا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے پچھلے سال ین کو سستا کرنے کے لیے مالیاتی منڈیوں میں کی گئی حکومتی مداخلت کا درجہ و تفصیلات افشا کر دی…

سابقہ چئیرمین کی طرف سے اعتماد توڑنے کے معاملے پر دائیو 23 عہدیداروں کی سرزش کرے گا

ٹوکیو: سابقہ چئیرمین کے ہاتھوں اعتماد توڑنے کے معاملے میں ملوث ہونے پر دائیو پیپر کارپ اپنے گروپ آف کمپنیز کے 23 بورڈ ممبران اور دوسرے عہدیداروں کی سرزش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیپر ساز کمپنی کے سابقہ چئیرمین…

پورے ملک میں فلو کی وباء سے 2.11 ملین افراد متاثر

ٹوکیو: قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض نے ہفتے کو کہا کہ جاپان میں پھیلنے والی فلو کی وباء نے اب تمام کے تمام 47 صوبوں میں لوگوں کو متاثر کر دیا ہے، تاہم وبا غالباً ابھی بھی اپنے عروج پر…

جاپانی اسٹار پر تائیوانی ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی فرد جرم عائد

تائیپے: استغاثہ نے ہفتے کو کہا کہ ایک جاپانی فنکارہ پر تائیوانی ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس واقعے سے تائیوانی جزیرے پر عوامی غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔ اس کے…

ہاشیموتو: مرکزی حکومت کے ڈھانچے کو اوورہال کرنے کی ضرورت ہے

کئی ایک سیاسی جماعتوں نے اتحاد کے لیے ہاشیموتو سے رابطہ کیا ہے، تاہم وہ اتحاد سے پہلے محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بڑی اپوزیشن جماعتوں سے الگ ہونے والے سیاستدانوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی شرط…

متسوبشی کے پلانٹ پر ڈچ کارکنوں کی اوزار چھوڑ ہڑتال

دی ہیگ: متسوبشی کے اکلوتے مغربی یورپی پلانٹ پر ڈچ کارکنوں نے جمعے کی صبح اوزار چھوڑ ہڑتال کی، اور مطالبہ کیا کہ جاپانی کار ساز ادارہ نیَڈ کار فیکٹری کے لیے کوئی خریدار تلاش کرے، جہاں اس سال کے…

نودا کی طرف سے اپوزیشن کو دوبارہ ٹیکس، سوشل سیکیورٹی اصلاحات پر مذاکرات کی ترغیب

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو دوبارہ اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے ٹیکس اور سوشل ویلفیئر نظاموں میں اصلاحات کے مذاکرات کا حصہ بنیں۔ ایوان زیریں کی ایک بجٹ کمیٹی سے بات چیت کرتے…

ویکیوم بیگ میں ماں کی لاش دریافت ہونے کے بعد آدمی کی خودکشی کی کوشش

ناگویا: ناگویا کی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو اپنی ماں کی لاش ٹھکانے لگاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ 44 سالہ یوجی شیباتا کے نام سے شناخت ہونے والے اس آدمی کو جمعرات کو اس…

قلبی حالت کی جانچ کے لیے بادشاہ کی انجیو گرافی

ٹوکیو: بادشاہ اکی ہیتو قلبی حالت کی جانچ کے لیے ہفتے کو ایک انجیو گرافی سے گزرے۔ الیکٹرو کارڈیو گرام میں قلب کو جانے والے خون میں رکاوٹ کے انکشاف کے بعد ان کی قلبی شریانوں کی انجیو گرام سامنے…

امریکی حفاظتی نگران ٹیوٹا کی کاروں کے ڈور فائر کے معاملے میں تفتیش کریں گے

نیویارک: کاروں کی حفاظت کے امریکی نگرانوں نے ٹیوٹا کی کاروں کے کئی ماڈلوں کے دروازوں میں آگ لگنے کی اطلاعات کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹیوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ نیشنل ہائی…

یاماگاتا میں آتش زنی سے دادا اور پوتا پوتی جان ہار گئے

یاماگاتا: پولیس کے مطابق، ہفتے کو صبح سویرے یاماگاتا کے ایک گھر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بوڑھا دادا اور اس کے پوتا پوتی ہلاک ہو گئے۔ خیال ہے کہ شوئیچی ایتو کے ملکیتی گھر میں صبح اڑھائی…

ہیرانو کی سربراہی میں نئی تعمیر نو کی ایجنسی کا قیام

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے تاتسوؤ ہیرانو کو تعمیر نو کی ایک نئی ایجنسی کا سربراہ نامزد کیا۔ مذکورہ ایجنسی کا افتتاح جمعے کو ہو گا۔ ہیرانو اس سے پہلے 11 مارچ کی آفت سے تاراج شدہ توہوکو کے…

سپریم کورٹ نے اساتذہ کو ‘کیمی گایو’ گانے پر مجبور کرنے کو آئینی قرار دے دیا

ٹوکیو: سپریم کورٹ نے 375 اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے دائر کی جانے والی ایک درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں جاپانی اسکولوں میں ‘کیمی گایو’ گانے کے جبری نفاذ پر پابندی لگانے کا کہا گیا…

ناگو کے میئر کی اوکی ناوا پر نئے معاہدے پر امریکہ میں تنقید

واشنگٹن: ناگو کے مئیر، جنہوں نے اوکی ناوا میں امریکی اڈے پر خاصی جنگ لڑی ہے، نے جمعرات کو ہزاروں فوجیوں کی منتقلی کے نئے معاہدے کی مخالفت کی، اور کہا کہ اصل مسئلہ وہیں ہے۔ امریکہ اور جاپان نے…

شمالی جاپان میں مزید برفباری، 83 ہلاکتیں، 1184 زخمی

ٹوکیو: شمالی جاپان میں ویک اینڈ کے دوران مزید برفباری ہو رہی ہے اور شدید موسم نے ملک کے بڑے حصے میں لوگوں کے لیے مصیبت پیدا کر رکھی ہے۔ فائر اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ…

ونڈوز 8 کی نمائشی ریلیز 29 فروری کو

سان فرانسسکو: مائیکروسافٹ نے بدھ کو اپنے تازہ ترین کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم سافٹویر ‘ونڈوز’ کے آزمائشی ورژن کے اجرا کے منصوبے کا اعلان کیا۔ امریکی ٹیکنالوجی دیو نے ‘ونڈوز کنزیومر پری ویو’ نامی ایونٹ کے دعوت نامے بھیجے ہیں جو…

دائت نے 2.53 ٹریلین ین کا چوتھا اضافی بجٹ پاس کر دیا

دائت نے بدھ کو 2.53 ٹریلین ین کا چوتھا اضافی بجٹ پاس کر دیا جس کا مقصد آفت زدہ کاروباروں اور کار ساز صنعتوں کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے فنڈز مہیا کرنا ہے۔ اس کے ذریعے حکومت ڈگمگاتی معیشت…